مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم سوانِدھی اسکیم کے تحت مستفیدہونے والےخوانچہ فروش

प्रविष्टि तिथि: 27 JUL 2026 5:25PM by PIB Delhi

پی ایم اسٹریٹ وینڈر آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کا آغاز یکم جون 2020 میں کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت 12 جولائی 2026 تک 76.95 لاکھ اسٹریٹ وینڈرز نے مجموعی طور پر 18,475.06 کروڑ روپےکی مالیت کے 1.15 کروڑ قرضے حاصل کیے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت اسٹریٹ وینڈرز کو کاروباری سرمایہ (ورکنگ کیپیٹل) کے لئے 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 50,000 روپے تک کے قرضے تین مرحلوں میں فراہم کیے جاتے ہیں، جن کی واپسی بالترتیب 12، 18 اور 36 ماہ کی ماہانہ اقساط کے ذریعے کی جاتی ہے۔ لہٰذا قرض کی واپسی کی شرائط بھی اسی کے مطابق مختلف ہوتی ہیں۔ ریاست وار معلومات پی ایم سواندھی پورٹل https://pmsvanidhi.mohua.gov.in/  پر دستیاب ہے۔

اسکیم کے آغاز سے 12 جولائی 2026 تک، اس اسکیم کے تحت  لون کی دوسری اور تیسری قسط حاصل کرنے والے اسٹریٹ وینڈرز کی تعداد بالترتیب 29,71,195 اور 8,49,471 ہے۔

پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت ‘‘سوانِدھی سے سمردھی’’ جزو کا آغاز 4 جنوری 2021 کو کیا گیا تھاتاکہ مستفیدین کے خاندانوں کے لئے سماجی تحفظ کا دائرہ قائم کیا جا سکے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے ذریعے اہل مستفیدین اور ان کے کنبوں کو تحفظ اور سماجی سلامتی فراہم کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت کی 8 منتخب فلاحی اسکیموں سے جوڑنے میں مدد کی جاتی ہے۔12 جولائی 2026 تک 50.63 لاکھ پی ایم سواندھی مستفیدین اور ان کے 1.06 کروڑ خاندان کے افراد کی سماجی و معاشی پروفائلنگ مکمل کی جا چکی ہے اور انہیں مجموعی طور پر 1.56 کروڑ اسکیم فوائد منظور کئے گئے ہیں۔

انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی)، حیدرآباد نے 2023 اور 2025 میں پی ایم سوانِدھی اسکیم کے اثرات کا مطالعہ کیا۔ سال 2023 کا مطالعہ ملک بھر کے 100 شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) میں 5,000 سے زائد مستفیدین کے ساتھ کیا گیا۔ اس مطالعے میں پایا گیا کہ 95 فیصد مستفیدین کے لیے پی ایم سوانِدھی کے ذریعے حاصل کیا گیا قرض بینک سے لیا جانے والا پہلا قرض تھا اور انہوں نے اس قرض کا استعمال اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے کیا۔سال 2025 کا مطالعہ ملک بھر کے 99 شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) میں 5,000 سے زائد مستفیدین کے ساتھ کیا گیا (جن میں تقریباً 60 فیصد افراد 2023 کے مطالعے میں بھی شامل تھے)۔ اس مطالعے میں پایا گیا کہ 2023 اور 2025 کے درمیان سوانِدھی قرض حاصل کرنے والوں کی سالانہ اوسط کاروباری آمدنی میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا۔

تمام مراحل میں قرض حاصل کرنے والے تقریباً 30 فیصد افراد نے بتایا کہ ان کے پاس پی ایم سوانِدھی قرض کے علاوہ دیگر قرضے بھی موجود ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اسکیم ان وینڈرز کے لئے کریڈٹ ہسٹری بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جن کی پہلے رسمی قرض تک رسائی بہت محدود یا بالکل نہیں تھی۔ اس کے علاوہ، مطالعے میں یہ بھی پایا گیا کہ 2023 اور 2025 کے درمیان اسٹریٹ وینڈرز کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مطالعے میں یہ بھی سامنے آیا کہ اس اسکیم کا اثر صرف کاروبار کو دوبارہ بحال کرنے تک محدود نہیں ہے۔ قرض کی مشکلات کو کم کرکے اور گھریلو نقدی کے بہاؤ کو مستحکم بنا کر، اس اسکیم نے وینڈر کنبوں کو رہن سہن کے حالات بہتر بنانے، غذائی تحفظ مضبوط کرنے، صحت کی سہولیات تک رسائی بڑھانے اور بچوں کی تعلیم میں مدد فراہم کرنے کے قابل بنایا ہے۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

***

ش ح۔ ک ا۔

U.NO.675


(रिलीज़ आईडी: 2290091) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी