محنت اور روزگار کی وزارت
اٹل بیمت ویاکتی کلیان یوجنا
प्रविष्टि तिथि:
27 JUL 2026 4:40PM by PIB Delhi
ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے اٹل بیمت ویاکتی کلیان یوجنا (اے بی وی کے وائی) کو یکم جولائی 2026 سے 30 جون 2027 تک مزید جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
اٹل بیمہ ویاکتی کلیان یوجنا (اے بی وی کے وائی) کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار درج ذیل ہیں:
- بیمہ شدہ فرد کا بے روزگار ہونے سے فوراً پہلے کم از کم 12 ماہ تک بیمہ شدہ ملازمت میں ہونا ضروری ہے اور بے روزگاری سے قبل کے 12 ماہ میں مکمل شدہ ایک شراکتی مدت کے دوران کم از کم 78 دن کی بیمہ شراکت ادا کی گئی ہونی چاہیے۔
- بے روزگاری کی وجہ بدسلوکی یا ملازمت کے ضابطوں کی خلاف ورزی، لاک آؤٹ، ملازمت کی عمر مکمل ہونے پر سبکدوشی، یا ملازمین ریاستی بیمہ قانون، 1948 کی دفعات کے تحت غلط بیان دینے کے جرم میں سزا یافتہ ہونا نہیں ہونی چاہیے۔
اس اسکیم کے تحت دعووں کے جلد تصفیے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں آن لائن دعوے جمع کرنے اور ان کی کارروائی کا نظام، مستفدین کے بینک کھاتوں میں فواءد کی براہِ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) اور دعووں کے تصفیے کی باقاعدہ نگرانی شامل ہے، تاکہ فوائد کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔
اٹل بیمت ویاکتی کلیان یوجنا کے تحت 2023-24 سے 2025-26 کے دوران مستفدین پر کیے گئے اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
|
آل انڈیا ڈیٹا
|
|
سال
|
مستفدین کی تعداد
|
فراہم کی گئی رقم
(روپے میں)
|
|
2023-24
|
688
|
1,01,87,728
|
|
2024-25
|
1,978
|
2,72,08,672
|
|
2025-26
|
1,406
|
1,52,20,915
|
یہ معلومات محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*********
ش ح۔ک ح۔ش ت
Urdu No-665
(रिलीज़ आईडी: 2290042)
आगंतुक पटल : 6