قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کا کہنا ہے کہ مستقبل کا ٹریبونل قانون تقرریوں اور عدالتی آزادی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ہم آہنگ ہوگا

प्रविष्टि तिथि: 25 JUL 2026 9:00PM by PIB Delhi

سپریم کورٹ آف انڈیا نے 19 نومبر 2025 کو دیے گئے اپنے فیصلے کے ذریعے 2021 کے مدراس بار ایسوسی ایشن بنام یونین آف انڈیا، رِٹ پٹیشن (سول) نمبر 1018 کے معاملے میں، دیگر امور کے ساتھ، مذکورہ فیصلے کے پیراگراف 142 کے تحت ٹریبونل اصلاحات ایکٹ، 2021  کی بعض دفعات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مختلف فیصلے، بشمول مذکورہ بالا فیصلہ، ٹریبونلوں کے اراکین اور چیئرپرسن کی تقرری، مدت کار اور ملازمت کی شرائط پر لاگو ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ، جب بھی متعلقہ قانونی دفعات نافذ کی جائیں گی، ان کی تشکیل کے دوران، دیگر امور کے ساتھ، سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں اور اس موضوع پر دی گئی ہدایات، خاص طور پر ٹریبونلوں کی عدالتی خودمختاری سے متعلق اصولوں کو جامع انداز میں مدنظر رکھا جائے گا۔

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال جی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

 ***

ش ح۔ ف ش ع

U: 603


(रिलीज़ आईडी: 2289527) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी