قانون اور انصاف کی وزارت
بھارت سرکار نے کرناٹک ریزرویشن ایکٹ 2022 کو نویں شیڈول میں شامل کرنے کی تجویز کو عدالتی کارروائیوں کے زیر التوا ملتوی کر دیا
प्रविष्टि तिथि:
25 JUL 2026 8:54PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت کو کرناٹک شیڈولڈ کاسٹس اور شیڈولڈ ٹرائبس (تعلیمی اداروں میں نشستوں اور ریاست کے تحت خدمات میں تقرریوں یا عہدوں کا ریزرویشن) ایکٹ 2022 کو آئین کے نویں شیڈول میں شامل کرنے کے لیے کرناٹک حکومت سے ایک حوالہ موصول ہوا تھا۔ یہ ایکٹ، جو ریاست کے ریزرویشن فریم ورک کا حصہ ہے، شیڈولڈ کاسٹس، شیڈولڈ ٹرائبس اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے 56 فیصد ریزرویشن فراہم کرتا ہے۔ کرناٹک ریاستی مقننہ کے ذریعے منظور کردہ مذکورہ ایکٹ کو کرناٹک کی معزز ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اور معاملہ زیرِ سماعت ہے۔ اسی کے پیش نظر، یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئین کے نویں شیڈول میں مذکورہ ایکٹ کو شامل کرنے کی درخواست فی الحال مناسب نہیں ہو سکتی۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر قانون و انصاف، جناب ارجن رام میگھوال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 594
(रिलीज़ आईडी: 2289508)
आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English