کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کابینہ نے کیمیکل پارکس کی اسکیم ”بھارت اودیوگک وکاس یوجنا رساین (بھویہ رساین)“ کی منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2026 4:12PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی زیرِ صدارت مرکزی کابینہ نے ملک میں تین مخصوص کیمیکل پارکس کے قیام کے لیے بھارت اودیوگک وِکاس یوجنا رساین یا بھَویا - رساین اسکیم کی منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم مالی سال 2026-27 کے مرکزی بجٹ میں اعلان کی گئی تھی۔
اس اسکیم کا کل مالی آؤٹ لے 3,030 کروڑ روپے ہوگا، جس میں 3,000 کروڑ روپے پارک کے اندر مشترکہ بنیادی سہولیات اور بنیادی یوٹیلیٹیز کے قیام کی لاگت کو پورا کرنے کے لیے اور 30 کروڑ روپے انتظامی اخراجات کے طور پر ہوں گے۔ یہ اسکیم مالی سال 2026-27 سے مالی سال 2030-31 تک 5 سال کی مدت کے لیے چلائی جائے گی۔
مذکورہ اسکیم کے تحت، مرکزی حکومت فی پارک 1,000 کروڑ روپے تک کا گرانٹ فراہم کرے گی۔ یہ متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعے کم از کم 500 کروڑ روپے کی شراکت کے تابع ہوگا۔
بھویہ رساین اسکیم سے معیشت کو درج ذیل فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے:
یہ اپ اسٹریم، ڈاؤن اسٹریم اور معاون صنعتوں سمیت پوری ویلیو چین کے ساتھ کیمیکل صنعت کی ترقی کو فروغ دے گا، جس سے وسائل کا موثر استعمال ہوگا اور لاجسٹکس کی لاگت کم ہوگی۔
کیمیکل صنعت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ بنیادی سہولیات اور بنیادی یوٹیلیٹیز کے ذریعے، یہ لاگت کی مسابقت کو بڑھائے گا اور بھارتی صنعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنائے گا۔
یہ بھارتی کیمیکل صنعت کو عالمی ویلیو چین میں بہتر طور پر ضم کرنے میں مدد کرے گا، جس سے برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی آئے گی۔
یہ ایک ماحول دوست ایکو سسٹم کی تخلیق کے ذریعے کیمیکل صنعت کی ترقی کو پائیدار طریقے سے فروغ دے گا، جس میں مشترکہ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، ٹریٹمنٹ، اسٹوریج اور ڈسپوزل فیسیلٹی، اور خطرناک فضلہ کے انتظام کے بنیادی ڈھانچے جیسی مرکزی سہولیات شامل ہوں گی۔ یہ ماحولیاتی ضوابط کے ساتھ بہتر تعمیل کا انتظام یقینی بنائے گا، جس سے صنعت کی ترقی ماحول دوست طریقے سے فروغ پائے گی۔
کیمیکل شعبے کی ترقی سے معیشت کے ذیلی شعبوں کی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے روزگار کی فراہمی میں اضافہ اور معیشت کی زیادہ ترقی ہوگی، اور وِکست بھارت @ 2047 کے ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔
یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ یہ شعبہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز تیار کرتا ہے جو زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز، نیوٹراسیوٹیکلز، تعمیرات، آٹوموبائل، الیکٹرانکس جیسے مختلف ذیلی صنعتوں میں استعمال ہوتے ہیں، بھویہ رساین اسکیم کا تعارف گھریلو اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے، ملکی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر اور روزگار پیدا کرکے شعبے کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ شعبے کی عالمی مسابقت کو فروغ دے گا، جس سے آتمِ نربھر بھارت کو فروغ ملے گا۔
مذکورہ اسکیم کے تحت، مرکز ریاستی حکومتوں کے ذریعے چیلنج روٹ کے تحت تین مخصوص کیمیکل پارکس کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گا۔ ہر ایسے پارک میں کم از کم 8 مربع کلومیٹر (کم از کم 2,000 ایکڑ) اراضی بغیر کسی بوجھ کے ہوگی۔ یہ پارکس کیمیکل صنعت کے لیے مشترکہ بنیادی سہولیات اور بنیادی یوٹیلیٹیز کی شکل میں پلگ اینڈ پلے انفراسٹرکچر فراہم کریں گے، جیسے:
مشترکہ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی)،
ٹریٹمنٹ، اسٹوریج اور ڈسپوزل فیسیلٹی (ٹی ایس ڈی ایف)،
پانی کی فراہمی اور تقسیم کے نظام،
سولوینٹ ریکوری اور ڈسٹلیشن کی سہولیات،
بھاپ کی پیداوار اور تقسیم کا نیٹ ورک،
باہمی منسلک پائپ لائن نیٹ ورک،
لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ کی سہولیات۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 518
(रिलीज़ आईडी: 2289013)
आगंतुक पटल : 5