ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے فریدآباد اور گروگرام میں شہری سڑکوں کے ازسرنو ترقیاتی کاموں کا خصوصی معائنہ کیا
کمیشن نے ازسر نو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 7:44PM by PIB Delhi
قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) اور ملحقہ علاقوں میں فضائی معیار بندوبست سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) نے 22 جولائی 2026 کو فریدآباد اور گروگرام میں خصوصی معائنہ مہم چلائی۔ اس معائنے کے دوران تقریباً 31 کلومیٹر پر محیط 64 سڑکوں کے حصوں کا شہری سڑکوں کی پختگی اور سبزہ کاری کے لیے کمیشن کے مقررہ معیاری فریم ورک کے مطابق جائزہ لیا گیا۔
اس معائنہ مہم کے لیے کمیشن نے 9 فلائنگ اسکواڈز تعینات کیے، جنہوں نے میونسپل کارپوریشن فریدآباد (ایم سی ایف) اور میونسپل کارپوریشن گروگرام(ایم سی جی) کے دائرہ اختیار میں آنے والی سڑکوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ایم سی ایف کے تحت 50 اور ایم سی جی کے تحت 14 سڑکوں کے حصوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کے تحت 10 میٹر سے کم اور 10 سے 15 میٹر چوڑائی والی سڑکیں شامل تھیں۔
معائنہ کی گئی 64 سڑکوں میں سے 49 سڑکوں کے حصوں (فریدآباد میں 38 اور گروگرام میں 11) پر مکمل طور پر سرے سے سرے تک پختہ کاری پائی گئی۔ تاہم 15 سڑکوں کے حصوں پر مکمل پختہ کاری نہیں پائی گئی، جن میں فریدآباد کی 12 اور گروگرام کی 3 سڑکیں شامل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ باقی ماندہ ازسر نو ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔
کمیشن نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ اگرچہ میونسپل کارپوریشن فریدآباد(ایم سی ایف) اور میونسپل کارپوریشن گروگرام(ایم سی جی) نے دعویٰ کیا تھا کہ سڑکوں کی ازسر نو ترقی مقررہ معیاری فریم ورک کے مطابق کی گئی ہے، تاہم معائنے کے دوران کئی مقامات پر عدم تعمیل کے واقعات سامنے آئے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ ان افسران/اہلکاروں کی نشاندہی کریں جو کمیشن کو غلط معلومات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں اور ان کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائے۔
کمیشن نے دوبارہ زور دیا کہ ایسی سڑکوں کے حصوں کو شہری سڑکوں کی پختگی اور سبزہ کاری کے لیے مقررہ معیاری فریم ورک کے مطابق سختی سے اور فوری طور پر (دوبارہ) تیار کیا جائے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ شہری سڑکوں کی مکمل سرے سے سرے تک پختہ کاری گاڑیوں کی آمدورفت سے پیدا ہونے والی سڑک کی دھول کے دوبارہ اڑنے کو کم کرنے اور مشینی سڑک صفائی اور دیگر دھول کو قابو میں کرنے کے اقدامات کی اثر اندازی بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
متعلقہ سڑکوں کے ذمہ دار اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ باقی ماندہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں اور مقررہ فریم ورک کے مطابق انہیں بروقت مکمل کریں۔
کمیشن نے مزید کہا کہ دہلی–این سی آر میں تمام سڑکوں کے ذمہ دار اداروں کی جانب سے معیاری فریم ورک پر عمل درآمد سڑکوں کی دھول کے طویل مدتی تدارک کے لیے انتہائی اہم ہے۔ این سی آر بھر میں معائنہ مہمات جاری رہیں گی تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے مختلف اقدامات کے زمینی نفاذ کی نگرانی کی جا سکے اور جہاں ضرورت ہو وہاں بروقت اصلاحی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
*****
ش ح۔ م م۔ ش ب ن
U.No. 497
(रिलीज़ आईडी: 2288775)
आगंतुक पटल : 9