بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت  کی طرف سے ایم ایس ای کو دی جانے والی کریڈٹ سہولیات کے لیے کریڈٹ گارنٹی  کی فراہمی کے  واسطے  مائیکرو اور اسمال انٹرپرائز (ایم ایس ای) کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس)  کا نفاذ  ہوتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 5:05PM by PIB Delhi

مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز (سی جی ٹی ایم ایس ای) کے ذریعے مائیکرو اسمال انٹرپرائز (ایم ایس ای) کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس) نافذ کرتی ہے تاکہ ملک بھر میں پہلی نسل کے کاروباریوں ، خواتین کی قیادت والے کاروباری اداروں اور پسماندہ اضلاع میں واقع اکائیوں سمیت ایم ایس ای کو فراہم کی جانے والی کریڈٹ سہولیات کے لیے کریڈٹ گارنٹی فراہم کی جا سکے ۔

قرض کی فراہمی کو بہتر بنانے اور ایم ایس ای میں سی جی ٹی ایم ایس ای اسکیم کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:

i۔سی جی ایس کے تحت فراہم کردہ  قرض کے لیے گارنٹی کی حد مورخہ 01.04.2025 سے   5 کروڑ  روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر   دی گئی  ہے۔

ii۔سالانہ گارنٹی فیس (اے جی ایف) کے ڈھانچے  میں نظرثانی کرکے معیاری شرح میں 50 فیصد کمی کے ساتھ سالانہ 0.37 فیصد   کی گئی ۔

iii۔خواتین کی قیادت والے ایم ایس ای سمیت خصوصی زمرے کی قیادت والے ایم ایس ای کے لیے گارنٹی کی حد میں اضافہ ۔

iv۔ریزرو بینک آف انڈیا کی ماسٹر ڈائریکشن- مورخہ 09.02.2026  مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایم ایس ایم ای) سیکٹر کو قرض کی فراہمی کے مطابق ، تمام شیڈولڈ کمرشل بینکوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایم ایس ای سیکٹر کی یونٹوں کو دیئے  جانے والے  20  لاکھ روتے  تک کے قرضوں کی معاملوں میں ضمانت قبول نہ کریں ۔

V۔ آر بی آئی کے مطابق مقرر کردہ کریڈٹ کی کمی والے اضلاع (آئی سی ڈی ڈی) میں ایم ایس ای کو کریڈٹ کے بہاؤ کو فروغ دینے کے لیے ، سی جی ٹی ایم ایس ای اے جی ایف پر 10 فیصد رعایت اور اضافی 5 فیصد گارنٹی کوریج فراہم کرتا ہے ۔

vi۔ریاست تمل ناڈو میں واقع مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مصروف ایم ایس ایز کو ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ایل آئی) کے ذریعے دی گئی کریڈٹ سہولیات کے لیے بہتر گارنٹی کوریج فراہم کرنے کے لیے ، حکومت تمل ناڈو کے تعاون سے ایک خصوصی گارنٹی اسکیم "تمل ناڈو کریڈٹ گارنٹی اسکیم (ٹی این سی جی ایس)" نافذ کی جا رہی ہے ۔

vii-سی جی ٹی ایم ایس ای اسکیم کے تحت بینکوں کی کارکردگی اور ایم ایس ایم ای شعبے میں قرض کے مجموعی بہاؤ کا ریاستی سطح کی بینکرز کمیٹی (ایس ایل بی سی) کی میٹنگوں میں وقتا فوقتا جائزہ لیا جاتا ہے ۔

viii۔ایم ایس ایم ای کی وزارت ، اپنے فیلڈ دفاتر کے ذریعے ، اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایم ایس ایم ای/صنعتی محکموں اور سی جی ٹی ایم ایس ای ، ایس آئی ڈی بی آئی ، ایس ایل بی سی ، بینکوں ، ایم ایس ایم ای ایسوسی ایشن وغیرہ جیسے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی کرکے باقاعدگی سے آؤٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے ۔

یہ معلومات ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب  میں  دی ہیں ۔

******

U.No:474

ش ح۔ ظ الف - ع د


(रिलीज़ आईडी: 2288688) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada