مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی مواصلات اور ڈیجیٹل مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 4:03PM by PIB Delhi
حکومت نے ٹیلی مواصلات اور ڈیجیٹل مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں 5جی کی توسیع، موبائل نیٹ ورکس میں بہتری اور دیہی و دور دراز علاقوں میں براڈ بینڈ رابطے کو فروغ دینا شامل ہے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
14 مئی 2022 کو سینٹرلائزڈ رائٹ آف وے (آراو ڈبلیو) پورٹل کا آغاز کیا گیا، جس کے ذریعے ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے کی تنصیب، جیسے آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے اور ٹیلی کام ٹاور نصب کرنے کے لیے رائٹ آف وے اجازت ناموں کے عمل کو آسان اور منظم بنایا گیا۔
ملک میں ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار تنصیب کے لیے رائٹ آف وے اجازت ناموں اور قابل اطلاق فیس کے عمل کو آسان بنانے کی غرض سے ’ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023‘ کے تحت ٹیلی کمیونیکیشن (رائٹ آف وے) قواعد، 2024 جاری کیے گئے۔
گرام پنچایتوں (جی پی ) اور گاؤں میں براڈ بینڈ رابطہ فراہم کرنے کے لیے بھارت نیٹ پروجیکٹ۔
تمام غیر مربوط گاؤں میں 4G موبائل کوریج فراہم کرنے کے لیے 4G سیچوریشن اسکیم۔ ڈیجیٹل بھارت ندھی(ڈی بی این) سے مالی اعانت یافتہ 4G سیچوریشن پروجیکٹ اور دیگر موبائل پروجیکٹوں کے تحت جون 2026 تک ملک بھر میں تقریباً 24,000 موبائل ٹاورز نصب کیے جا چکے ہیں۔
مزید برآں، ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5G خدمات شروع کی جا چکی ہیں اور فی الحال یہ ملک کے 99.9 فیصد اضلاع میں دستیاب ہیں۔گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں 5G بیس ٹرانسیور اسٹیشنز (بی ٹی ایس) کی تعداد 31 مارچ 2023 کو 1,40,623 سے بڑھ کر 30 جون 2026 کو 5,62,971 ہو گئی ہے۔
حکومت نے مارچ 2023 میں بھارت 6G وژن دستاویز جاری کی، جس کا مقصد ایسی 6G ٹیکنالوجیز کی تیاری، ترقی اور تعیناتی ہے جو دنیا بھر میں بہتر معیار زندگی کے لیے ہر جگہ دستیاب، ذہین اور محفوظ رابطہ فراہم کریں، اور بھارت کو 6G ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی رہنما کے طور پر قائم کریں۔
30 جون 2026 تک، ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت 136 آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کو منظوری دی جا چکی ہے، جن کے لیے تقریباً 543 کروڑ روپے کی مالی امداد منظور کی گئی ہے۔ان منصوبوں میں جدید شعبے شامل ہیں، جن میں 6G، کوانٹم کمیونیکیشن، سیٹلائٹ اور غیر زمینی نیٹ ورکس، آپٹیکل سسٹمز، مقامی طور پر تیار کردہ 5G کور اور ٹیلی کام سیکیورٹی شامل ہیں ۔
مزید برآں، محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی اوٹی ) نے 24 فروری 2021 کو پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم کو نوٹیفائی کیا، جس کے لیے 12,195 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اس اسکیم کا مقصد اضافی سرمایہ کاری اور فروخت کی حوصلہ افزائی کے ذریعے بھارت میں ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کی مقامی تیاری کو فروغ دینا ہے۔
یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔
***
(ش ح۔ش آ۔ ت ع)
UN No: 455
(रिलीज़ आईडी: 2288529)
आगंतुक पटल : 7