وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

جنوبی ہندوستان کے تاریخی آثارقدیمہ اور ثقافتی ورثے کے مقامات

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 3:51PM by PIB Delhi

جنوبی ہندوستان میں 1100 یادگاریں اور مقامات (علاقے) ہیں، جنہیں قومی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے ، جن کی دیکھ بھال اور تحفظ کی ذمہ داری بھارتی محکمۂ آثارِ قدیمہ کے پاس ہے۔ریاست کے لحاظ سے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست کا نام

یادگاروں اور مقامات کی تعداد

1.

آندھرا پردیش

136

2.

کرناٹک

506

3.

کیرالہ

30

4.

پڈوچیری (یوٹی)

07

5.

تمل ناڈو

412

6.

تلنگانہ

09

مجموعی طور پر

1100

 

محفوظ یادگاروں اور مقامات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اے ایس آئی کے ذریعے وقتا فوقتا معائنہ کیا جاتا ہے ۔ ضرورت کے مطابق، دیکھ بھال ، تحفظ ، بحالی اور مرمت سے متعلق کاموں کو قومی تحفظ پالیسی ، 2014 کے تحت اوردستیاب وسائل کو مدنظررکھتے ہوئے ،باقاعدہ طورپر انجام دیا جاتا ہے۔  مزید یہ کہ کوئی بھی محفوظ یادگار یا مقام خستہ حال نہیں ہے ۔

گزشتہ پانچ برس کے دوران جنوبی ریاستوں میں واقع ا ے ایس آئی کے زیرِ انتظام محفوظ یادگاروں اور مقامات کے تحفظ کے لئے مختص اور استعمال کئے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(Rupees in Crores)

مالی سال

مختص بجٹ

اخراجات

2021-22

56.64

56.44

2022-23

94.48

94.48

2023-24

97.83

97.83

2024-25

67.48

67.44

2025-26

79.89

79.89

اے ایس آئی عالمی یوم ورثہ ، عالمی سیاحت  اور عالمی ثقافتی ورثہ ہفتہ وغیرہ جیسے مواقع پر منعقدہ ہیریٹیج واک ، لیکچرز ، نمائش، مقابلے ، گائیڈڈ ٹور اور آؤٹ ریچ پروگراموں کے ذریعے کمیونٹی کی شرکت اور بیداری کو فروغ دیتا ہے ۔ مزید برآں ، تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے سیاحت کو بڑھانے کے لیے ، اے ایس آئی نے زیادہ سیاحوں کی آمد والی منتخب یادگاروں اور مقامات پر زائرین کو پینے کا پانی ، بیت الخلاء ، بریل سائن بورڈز، کیو آر کوڈ پر مبنی انفارمیشن سسٹم ، سووینیر شاپس اور ساؤنڈ اینڈ لائٹ شوز وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کی ہیں ۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ف ر

U.NO.452


(रिलीज़ आईडी: 2288398) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu