تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوآپریٹو سوسائٹیوں کا استحکام

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 5:34PM by PIB Delhi

قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے مطابق 15 جولائی 2026 تک ریاست اڈیشہ میں کل 8,667 کوآپریٹو سوسائٹیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 8,063 فعال ہیں۔

کوآپریٹو سوسائٹیوں کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت نے 2022 میں پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں کی کمپیوٹرائزیشن کا مرکزی شعبہ جاتی منصوبہ شروع کیا۔ ابتدا میں اس منصوبے کے تحت 63 ہزار پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں کی منظوری دی گئی تھی، جس کے لیے 2,516 کروڑ روپے کا مالیاتی انتظام کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے 79,630 سوسائٹیوں تک توسیع دی گئی اور اس کے لیے مالیاتی انتظام بڑھا کر 2,925.39 کروڑ روپے کر دیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد تمام فعال پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں کو انٹرپرائز ریسورس پلاننگ پر مبنی مشترکہ قومی سافٹ ویئر سے جوڑنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سوسائٹیوں کو ریاستی کوآپریٹو بینکوں اور ضلعی مرکزی کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے نابارڈ سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔

اڈیشہ 2025 میں اس منصوبے سے وابستہ ہوا۔ ریاست میں 4,240 پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں کو اس منصوبے کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے اڈیشہ کو 25.07 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی، جس میں مالی سال 2025-26 کے دوران 18.07 کروڑ روپے اور مالی سال 2026-27 کے دوران 7 کروڑ روپے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 30 جون 2026 تک قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن نے اڈیشہ میں کوآپریٹو شعبے کی ترقی کے لیے مجموعی طور پر 3,352.03 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جاری کی گئی رقوم کی سال وار تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

امداد باہمی کی وزارت نے 6 جولائی 2021 کو اپنے قیام کے بعد سے "سہکار سے سمردھی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور اڈیشہ سمیت پورے ملک میں کوآپریٹو تحریک کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

  • پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیوں کو معاشی طور پر مضبوط اور شفاف بنانا۔
  • شہری اور دیہی کوآپریٹو بینکوں کو مستحکم کرنا۔
  • انکم ٹیکس قانون کے تحت کوآپریٹو سوسائٹیوں کو راحت فراہم کرنا۔
  • کوآپریٹو شوگر ملوں کی بحالی۔
  • قومی سطح کی تین نئی کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیوں کا قیام۔
  • کوآپریٹو شعبے میں صلاحیت سازی۔
  • کاروبار میں آسانی کے لیے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا استعمال۔
  • قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس کا قیام۔
  • قومی کواپریٹو پالیسی کا نفاذ۔
  • تری بھوون سہکاری یونیورسٹی کا قیام۔
  • دیگر اصلاحی اقدامات۔

امداد باہمی کی وزارت نے پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں، ڈیری اور ماہی پروری سے وابستہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو کثیر المقاصد کوآپریٹو سوسائٹیوں میں تبدیل کرنے کے لیے بھی فعال اقدامات کیے ہیں۔ اس کا مقصد ان کے کاروباری دائرہ کار میں تنوع پیدا کرنا، مالی استحکام کو مضبوط بنانا اور مختلف معاشی سرگرمیوں میں شمولیت کے ذریعے ان کے بند ہونے کے امکانات کو کم کرنا ہے۔

قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے ذریعے ملک میں کوآپریٹو سوسائٹیوں کے جغرافیائی پھیلاؤ میں موجود خلا کی نشاندہی کی جاتی ہے، جس کی بنیاد پر نئی کثیر المقاصد پرائمری زرعی قرض، ڈیری اور ماہی پروری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے قیام میں مدد ملتی ہے۔ اسی ڈیٹا بیس کی مدد سے کوآپریٹو درجہ بندی کا فریم ورک بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ کوآپریٹو شعبے میں صحت مند مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔

اس کے علاوہ کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) ایکٹ، 2023 کی دفعہ 63-اے کے تحت کوآپریٹو بحالی، تعمیر نو اور ترقیاتی فنڈ قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد بیمار کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیوں کی بحالی اور ان کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

******

ضمیمہ-1

قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے اڈیشہ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سرگرمی وار جاری کی گئی مالی معاونت

(رقم: کروڑ روپے میں )

S. No.

Activity

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

2026-27
as on 30.06.2026

1

Marketing

0.63

 

 

0.40

-

1.10

2

Service Coop.

3.02

 

 

0.20

0.15

 

3

Dairy & Live Stock

 

 

0.30

0.39

0.12

 

4

FPO

0.27

1.14

2.04

1.95

2.22

0.43

5

Fisheries

0.15

0.07

0.04

 

 

 

6

Fisheries FFPO

 

0.40

0.87

2.47

3.55

 

7

Computerisation

 

 

 

 

0.61

 

8

Storage

 

 

 

0.48

0.38

 

 

Total

4.07

1.61

3.25

5.89

7.03

1.53

 

یہ معلومات امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 406 )


(रिलीज़ आईडी: 2288025) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी