تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہار میں بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ کی شاخ

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 5:38PM by PIB Delhi

فی الحال بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ کی بہار میں کوئی باقاعدہ برانچ قائم نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، ریاست میں اس کی سرگرمیاں اس کے فیلڈ افسر کے ذریعے جاری ہیں، جو بیجوں کی تقسیم، کاروباری فروغ اور بیج سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں۔

بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ، بہار میں بہار راجیہ بیج نگم لمیٹڈ کے ذریعے بیجوں کا کاروبار انجام دے رہی ہے، جو ریاست میں اس کی نامزد نوڈل ایجنسی ہے۔ بیجوں کی پیداوار اور تقسیم کی سرگرمیاں نوڈل ایجنسی، مقامی کوآپریٹو اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے اشتراک سے انجام دی جاتی ہیں۔

مالی سال 2026-27 کے دوران بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ نے بہار کی 20 کوآپریٹو سوسائٹیوں کو مختلف فصلوں کے بیج براہِ راست فراہم کیے، جس سے ریاست میں کوآپریٹو بنیاد پر بیجوں کی تقسیم کے نیٹ ورک کو مزید مضبوطی ملی ہے۔

بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ کسان دوست قیمتوں کے نظام پر عمل کرتی ہے، جس کے تحت بیج کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو درج ذیل میں سے سب سے زیادہ قیمت ادا کی جاتی ہے:

  • کم از کم امدادی قیمت کے ساتھ درجہ بند بیج پر کم از کم 10 فیصد اضافی ترغیبی رقم،
  • یا متعلقہ منڈی میں رائج قیمت،
  • یا متعلقہ ریاستی بیج کارپوریشن کی خریداری کی قیمت۔

اس نظام کے ذریعے کسانوں کو ان کی پیداوار کی یقینی خریداری کی ضمانت ملتی ہے، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے تحفظ حاصل ہوتا ہے اور اعلیٰ معیار کے بیج تیار کرنے کے لیے درکار تکنیکی تقاضوں کی تکمیل پر انہیں مناسب اضافی معاوضہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

 یہ معلومات امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 407 )


(रिलीज़ आईडी: 2288021) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी