قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلیوں پر مرکوز عجائب گھروں کا قیام

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 4:06PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اوئیکے نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ فی الحال جھارکھنڈ میں قبائلی ثقافت پر مرکوز کسی نئے عجائب گھر کے قیام کی کوئی تجویز قبائلی امور کی وزارت کے زیرِ غور نہیں ہے۔

ریاستی قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئی) بشمول جھارکھنڈ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے وزارت نے "قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئی) کی معاونت" نامی اسکیم شروع کی ہے۔ یہ ایک مرکزی معاونت یافتہ اسکیم ہے، جسے 14 دسمبر 2017 سے نافذ کیا گیا اور جس کی 100 فیصد مالی اعانت مرکزی حکومت فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کا انتظام قبائلی امور کی وزارت کرتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد قبائلی تحقیقی اداروں کی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ضروریات کو مضبوط بنانا ہے، جن میں قبائلی عجائب گھروں اور قبائلی مجاہدین آزادی کے عجائب گھروں (ٹی ایف ایف ایم) کی ترقی، تحقیق اور دستاویزی سرگرمیوں، تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں، قبائلی تہواروں اور یاتراؤں کے انعقاد کے ذریعے منفرد ثقافتی ورثے کے فروغ و تحفظ، سیاحت کے فروغ، اور مختلف قبائل کے تبادلہ جاتی دوروں کا انعقاد شامل ہے، تاکہ قبائلی ثقافت، روایات، زبانوں اور رسومات کو محفوظ رکھا جا سکے اور انہیں وسیع پیمانے پر فروغ دیا جا سکے۔

"قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئی) کی معاونت" اسکیم کے تحت وزارت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 29 قبائلی تحقیقی اداروں، جن میں جھارکھنڈ کا قبائلی تحقیقی ادارہ بھی شامل ہے، کو متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی جانب سے پیش کیے گئے سالانہ عملی منصوبے کی بنیاد پر مالی معاونت فراہم کرتی ہے، بشرطیکہ اسے قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری کی سربراہی میں قائم ایپکس کمیٹی کی منظوری حاصل ہو۔ یہ ایک طلب پر مبنی اسکیم ہے، جس کے تحت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قبائلی تحقیقی ادارے اپنی ضرورت کے مطابق منصوبے اور تجاویز وزارت کو بھیجتے ہیں۔ قبائلی تحقیقی ادارے بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے ماتحت ادارے ہوتے ہیں۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے جھارکھنڈ قبائلی تحقیقی ادارے کو مختص اور جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

سال

تفویض کردہ فنڈ (لاکھ روپے میں)

جاری کیے گئے فنڈ (لاکھ روپے میں)

1

2023- 24

417.03

417.03

2

2024- 25

200.00

200.00

3

2025- 26

200.00

200.00

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                          U: 386

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2287978) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी