سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی ہائی اسپیڈ گلیاروں اور گرین فیلڈ ایکسپریس ویز کی تعمیر
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 5:00PM by PIB Delhi
حکومت نے نیشنل ہائی اسپیڈ کوریڈورز اور گرین فیلڈ ایکسپریس ویز سمیت تمام جاری نیشنل ہائی وے کے کاموں کی پیشرفت کے باقاعدہ جائزے کے لیے ایک فریم ورک قائم کیا ہے۔ اس میں متعلقہ ریاستی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے ہوئے، حکومت میں پروجیکٹ، ریاستی اور مرکزی سطح پر جائزہ لینا شامل ہے۔
ملک بھر میں کل 10,389 کلومیٹر طویل نیشنل ہائی اسپیڈ کوریڈورز دیے گئے ہیں، جن میں سے 4,809 کلومیٹر مکمل ہو چکے ہیں اور 5,580 کلومیٹر پر کام جاری ہے۔ منظور شدہ لمبائی، زیر تعمیر، مکمل شدہ اور فعال نیشنل ہائی اسپیڈ کوریڈور اور ایکسپریس وے پروجیکٹس کی ریاست وار تفصیلات منسلک ہیں۔
پروجیکٹ کی تکمیل کو تیز کرنے کے لیے، حکومت نے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں "بھومی راشی" پورٹل اور جی آئی ایس پر مبنی اراضی کے حصول کے منصوبے کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے حصول کے عمل کو آسان اور تیز بنانا، جنگلات اور ماحولیاتی منظوریوں کو تیزی سے فراہم کرنے کے لیے وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے ذریعے "پری ویش" پورٹل کو بہتر بنانا، ریلوے کی جانب سے روڈ اوور برج/روڈ انڈر برج کے ڈرائنگ کے عمومی انتظام کی آن لائن منظوری کو ممکن بنانا، اور ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعے جاری پروجیکٹوں میں حائل رکاوٹوں/مشکلات کا جائزہ لینے اور انہیں حل کرنے کے طریقہ کار کا فائدہ اٹھانا شامل ہے۔
قومی ہائی اسپیڈ گلیاروں اور گرین فیلڈ ایکسپریس ویز کی تعمیرات کی پیش رفت
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
تکمیل شدہ طوالات (کلو میٹر)
|
زیر تعمیر (کلو میٹر)
|
منظور شدہ مجموعی طوالت (کلو میٹر)
|
|
آندھرا پردیش
|
308
|
585
|
893
|
|
آسام
|
0
|
121
|
121
|
|
بہار
|
0
|
589
|
589
|
|
چھتیس گڑھ
|
170
|
303
|
472
|
|
دمن اور دیو اور دادر اور نگر حویلی
|
0
|
6
|
6
|
|
دہلی
|
100
|
0
|
100
|
|
گجرات
|
605
|
160
|
764
|
|
ہریانہ
|
615
|
223
|
839
|
|
ہماچل پردیش
|
0
|
75
|
75
|
|
جموں و کشمیر
|
0
|
137
|
137
|
|
جھارکھنڈ
|
0
|
235
|
235
|
|
کرناٹک
|
314
|
265
|
579
|
|
مدھیہ پردیش
|
372
|
267
|
639
|
|
مہاراشٹر
|
103
|
130
|
233
|
|
اڈیشہ
|
240
|
147
|
387
|
|
پڈوچیری
|
0
|
1
|
1
|
|
پنجاب
|
149
|
774
|
923
|
|
راجستھان
|
1,192
|
148
|
1,340
|
|
تمل ناڈو
|
161
|
200
|
361
|
|
تلنگانہ
|
56
|
445
|
501
|
|
اترپردیش
|
388
|
496
|
884
|
|
اتراکھنڈ
|
34
|
33
|
67
|
|
مغربی بنگال
|
0
|
242
|
242
|
|
میزان
|
4,809
|
5,580
|
10,389
|
یہ معلومات سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –اب ن)
U.No:393
(रिलीज़ आईडी: 2287921)
आगंतुक पटल : 10