ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: بارش کی کمی

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 2:10PM by PIB Delhi

ارضی سائنسز کی وزارت کے تحت کام کرنے والا بھارت کا محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کے مقابلے میں روزانہ، ہفتہ وار اور موسمی بنیادوں پر بارش کی نگرانی کرتا ہے۔ سال 2026 میں جنوب مغربی مانسون کے ابتدائی ہفتوں کے دوران ملک کے کئی حصوں میں معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم بارش کی مقدار مقام اور وقت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے، اور بعض علاقوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ بارش بھی ہوئی ہے۔ 14 جولائی 2026 تک ملک میں مجموعی طور پر معمول سے 21 فیصد کم بارش درج کی گئی، جبکہ کئی موسمی ذیلی خطوں میں بارش کی کمی رہی، تاہم جنوب مغربی مانسون کی قدرتی تغیر پذیری کے باعث بعض علاقوں میں معمول کے مطابق یا اس سے زیادہ بارش ہوئی۔

بارش کے زراعت، آبی وسائل، پینے کے پانی اور زیرِ زمین پانی پر اثرات کا جائزہ متعلقہ وزارتیں اور ریاستی حکومتیں لیتی ہیں۔ فی الحال غذائی اجناس کی قومی سطح پر پیداوار پر کسی منفی اثر کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔

بھارت میں مانسون کی بارش اپنی نوعیت کے اعتبار سے زمانی اور جغرافیائی تغیر پذیری کی حامل ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں کہیں بارش کی کمی اور کہیں معمول سے زیادہ بارش دیکھنے کو ملتی ہے۔ بھارت کا محکمۂ موسمیات  مسلسل بارش کی تقسیم پر نظر رکھتا ہے اور انتظامی حکام کو ضروری عملی اقدامات کے لیے باقاعدگی سے موسمی پیش گوئیاں اور انتباہات جاری کرتا ہے۔ خشک سالی یا سیلاب کی صورتِ حال کا جائزہ لینا اور اس کا باضابطہ اعلان کرنا متعلقہ ریاستی حکومتوں کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے، جو زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت اور وزارتِ داخلہ کے اشتراک سے یہ عمل انجام دیتی ہیں۔

حکومت، ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے اہم پروگرام ’’مشن موسم‘‘ کے ذریعے موسمی پیش گوئی کے نظام کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ اس مشن کا مقصد موسمی مشاہدات کو بہتر بنانا، مختلف طبعی عوامل کی بہتر تفہیم حاصل کرنا اور ایسے جدید عددی ماڈلز تیار کرنا ہے جو ان عوامل کو شامل کرتے ہوئے موسم کی زیادہ درست پیش گوئی ممکن بنا سکیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ارضیاتی سائنسز کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

 

(ش ح۔ ک ح ۔ م ا)

UR No-345

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2287890) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Bengali , English , हिन्दी , Bengali-TR