ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: کانگڑا–چمبہ–دھرم شالہ خطے میں زلزلے کے خطرات
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 2:19PM by PIB Delhi
حکومت نے کانگڑا–چمبہ خطے میں آنے والی زلزلہ کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا ہے۔ ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے تحت نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) قومی زلزلہ پیما نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں زلزلوں کی مسلسل نگرانی کرتا ہے۔جون 2026 کے دوران ہماچل پردیش کے کانگڑا–چمبہ خطے میں نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے 24 گھنٹے فعال زلزلہ نگرانی مرکز نے مجموعی طور پر 16 زلزلے ریکارڈ کیے اور ان کی اطلاع دی، جبکہ سوال میں ان کی تعداد 18 بتائی گئی ہے۔ ان زلزلوں کی شدت کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
شدت کی حد
|
2.0 - 2.9
|
3.0 - 3.9
|
4.0 - 4.9
|
5.0 - 5.9
|
|
زلزلوں کی تعداد
|
12
|
3
|
صفر
|
1
|
کانگڑا–چمبہ–دھرم شالہ کا علاقہ زلزلہ جاتی زون V میں واقع ہے، جو ہندوستان میں زلزلے کے خطرے کے لحاظ سے بلند ترین درجہ رکھتا ہے۔ نیشنل جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این جی آر آئی) اور دیگر سائنسی اداروں کی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ فعال ارضیاتی حرکات کے باعث یہ خطہ 7.0 یا اس سے زیادہ شدت کے بڑے زلزلے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حکومت نے قومی زلزلہ پیما نیٹ ورک کو وسعت دے کر اور نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے ذریعے چوبیس گھنٹے نگرانی کا نظام مضبوط کیا ہے۔ اس وقت این سی ایس ملک بھر میں 172 زلزلہ پیما مراکز پر مشتمل قومی نیٹ ورک کے ذریعے حقیقی وقت میں زلزلوں کی نگرانی کرتا ہے۔ ان 172 مراکز میں سے 7 ہماچل پردیش میں واقع ہیں، جن میں شملہ، دھرم شالہ، ٹیسا، سندر نگر، کلپا، بھاکڑا اور پونگ ڈیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے فرضی مشقوں، سرکاری اہلکاروں اور ابتدائی امدادی کارکنوں کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ منصوبوں کی تیاری اور ہنگامی ردعمل کے نظام کو مضبوط بنانے کے ذریعے زلزلے سے نمٹنے کی تیاری کو فروغ دے رہی ہے۔
حکومت نے نیشنل بلڈنگ کوڈ، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے زلزلہ مزاحم ڈیزائن کوڈز اور تعمیر سے متعلق مثالی ضمنی قوانین کے ذریعے زلزلہ مزاحم تعمیرات کو اپنانے اور نافذ کرنے کے لیے ہدایات اور رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ان ضابطوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں اور شہری بلدیاتی اداروں پر عائد ہوتی ہے۔
حکومت نے جان و مال کے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے خطرات کے جائزے، پیشگی تیاری، صلاحیت سازی، اہم بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور متعلقہ اداروں کے ذریعے حساس عوامی عمارتوں کی مضبوطی کو فروغ دینے کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ این ڈی ایم اے باقاعدگی سے عوامی بیداری مہمات، اسکولوں اور کمیونٹی میں آگاہی پروگرام، فرضی مشقیں اور تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے تاکہ زلزلہ سے تحفظ اور تیاری کے بارے میں شعور میں اضافہ ہو۔
زلزلہ جاتی مائیکرو زونیشن سے متعلق مطالعات مختلف سائنسی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں۔ حکومت ہماچل پردیش سمیت تمام ریاستوں کو مختلف ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور آفات کے تدارک کی اسکیموں کے تحت مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتی رہے گی تاکہ آفات سے نمٹنے کی صلاحیت اور تیاری کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ارضیاتی سائنسز کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
(ش ح۔ ک ح ۔ م ا)
UR No-348
(रिलीज़ आईडी: 2287889)
आगंतुक पटल : 7