ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی وی ای ٹی نے پورے ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے آراستہ مہارتوں کو مضبوط بنانے کے لیے این آئی آئی ٹی فاؤنڈیشن کو دوہری اسناد فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر تسلیم کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 7:42PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) نے این آئی آئی ٹی  فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت این آئی آئی ٹی فاؤنڈیشن کو دوہری اسناد فراہم کرنے والے ادارے  کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس شناخت کے ساتھ، این آئی آئی ٹی فاؤنڈیشن اب این سی وی ای ٹی کے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق، اپنے آل انڈیا نیٹ ورک پر منظور شدہ کورسز کے لیے براہ راست تربیت فراہم کرنے، جانچ کرنے اور این ایس کیو ایف کے مطابق سرٹیفکیٹ دینے کی اہل ہو جائے گی۔

معاہدے پر دستخط سے متعلق تقریب کی صدارت ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے ایڈشنل سکریٹری اور این سی وی ای ٹی جناب نرنجن کمار سدھانشو نے کی۔ اس تقریب میں لیفٹیننٹ وکرم سنگھ بشٹ، ڈائرکٹر ریکگنیشن، این سی وی ای ٹی، لیفٹیننٹ کرنل سوربھ ایس بشٹ، ڈائرکٹر، مانٹرنگ، این سی وی ای ٹی اور محترمہ چارو کپور، کنٹری ڈائرکٹر، این آئی آئی ٹی فاؤنڈیشن نے بھی شرکت کی۔

اس منظوری کے ایک حصے کے طور پر، این سی وی ای ٹی نے این آئی آئی ٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی دو کورسز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ پہلا کورس، "فنڈامینٹلز آف ڈیجیٹل پروڈکٹیوٹی ود اے آئی ٹولز(این ایس کیو ایف لیول 3)، سیکھنے والوں کو کام کی جگہ پر ضروری پیداواری صلاحیت، ڈیجیٹل تعاون، ڈیٹا ہینڈلنگ، پیشہ ورانہ تیاری، اور اے آئی سے آراستہ ورک فلو مینجمنٹ کی مہارتوں سے لیس کرتا ہے۔ دوسرا کورس، "فنڈامینٹلز آف ڈیٹا مینجمنٹ ود اے آئی ٹولز(این ایس کیو ایف لیول 4)، ڈیٹا ہینڈلنگ، تجزیہ، رپورٹنگ، ویژولائزیشن، ڈیش بورڈ بنانے، اور اے آئی کی مدد سے کام کرنے والے ٹولز کے مؤثر استعمال میں بنیادی اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔

یہ منظوری ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں اور مستقبل کی افرادی قوت کی ضروریات کے مطابق، اختراعی اور صنعت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز کو فروغ دے کر ہندوستان کے پیشہ ورانہ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K2BO.jpg

***

 (ش ح –اب ن)

U.No:299


(रिलीज़ आईडी: 2287495) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी