ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
این سی وی ای ٹی نے سنٹرل ہندی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ایچ ٹی آئی) کو دوہرے سرٹیفیکیشن دینے والے ادارے کے طور پر تسلیم کیا
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 7:41PM by PIB Delhi
نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) اور سرکاری زبان کے محکمے کے سنٹرل ہندی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ایچ ٹی آئی) نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سی ایچ ٹی آئی کو ایوارڈنگ باڈی (اے بی-دوہری) کے طور پر این سی وی ای ٹی کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ اس منظوری کے ذریعے، سی ایچ ٹی آئی اب اپنے منظور شدہ یا اختیار کردہ نصاب کے تحت ان سیکھنے والوں کی جانچ کرنے، سرٹیفکیٹ دینے اور انہیں ایوارڈ دینے کا اہل ہو جائے گا جنہیں خود اس کے اپنے کیمپسز یا مکمل طور پر اس کے زیر انتظام چلنے والے تربیتی مراکز میں براہ راست تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
معاہدے پر دستخط سے متعلق تقریب کی صدارت ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے ایڈشنل سکریٹری اور این سی وی ای ٹی کے اگزیکیوٹیو ممبر جناب نرنجن کمار سدھانشو نے کی۔ اس تقریب میں لیفٹیننٹ کرنل وکرم سنگھ بھاٹی، ڈائرکٹر، ریکگنیشن، این سی وی ای ٹی اور لیفٹیننٹ کرنل سوربھ ایس بشٹ، ڈائرکٹر مانٹرنگ، این سی وی ای ٹی، لیفٹیننٹ کرنل رام نریش شرما، ڈائرکٹر، سی ایچ ٹی آئی، جناب نریندر کمار پرساد، جوائنٹ ڈائرکٹر، محترمہ انیتا رائیکواڑ، ڈپٹی ڈائرکٹر جناب چرنجیت ورما، مشیر/ اے ڈی سی ایچ ٹی آئی نے بھی شرکت کی۔
سرکاری زبان کے محکمے کے تحت کام کرنے والے ادارے سی ایچ ٹی آئی کو ہندی زبان کی مہارت، ہندی ورڈ پروسیسنگ اور ہندی سٹینوگرافی میں ملازمت کے دوران خصوصی تربیت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ سی ایچ ٹی آئی کو اب نیشنل اسکلز کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے تحت آزادانہ جانچ اور سرٹیفیکیشن دونوں کام انجام دینے کا اختیار مل گیا ہے۔ سی ایچ ٹی آئی کی طرف سے تیار کردہ پہلی کوالیفکیشن، "فنڈامینٹلز آف ہندی ورڈ پروسیسنگ اینڈ ہندی سٹینوگرافی" کو این سی وی ای ٹی کی منظوری پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے۔
یہ پہل قدمی لسانی مہارتوں کو بہتر بنانے، سرکاری زبان میں ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے، اور مرکزی حکومتی اداروں، سرکاری دائرہ کار کی کمپنیوں، قومیائے گئے بینکوں اور عام لوگوں کے انتظامی عملے کے درمیان صلاحیتوں کے فرق کو ختم کرنے کے حکومتی وژن کے عین مطابق ہے۔

**********
(ش ح –اب ن)
U.No:298
(रिलीज़ आईडी: 2287474)
आगंतुक पटल : 7