ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی وی ای ٹی نے این ٹی ٹی ایف کو ملک گیر دائرۂ اختیار کے ساتھ ایوارڈنگ باڈی (اے بی-دوہری) کے طور پر منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 7:44PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) اور نیٹور ٹیکنیکل ٹریننگ فاؤنڈیشن (این ٹی ٹی ایف) نے 21 جولائی 2026 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت این ٹی ٹی ایف کو پورے ملک میں دائرۂ اختیار کے ساتھ ایوارڈنگ باڈی (اے بی-دوہری) کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

اس معاہدے پر دستخط کی تقریب کی صدارت ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور این سی وی ای ٹی کے ایگزیکٹو رکن جناب نیرنجن کمار سدھانشو نے کی۔ تقریب میں این سی وی ای ٹی کے ڈائریکٹر (ریکگنیشن) لیفٹیننٹ کرنل وکرم سنگھ بھاٹی، ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) لیفٹیننٹ کرنل سوربھ ایس بشٹ، این ٹی ٹی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر روی ٹیناٹی اور این ٹی ٹی ایف کے ریجنل ہیڈ (بزنس) دیویانشو چوہان بھی موجود تھے۔

این ٹی ٹی ایف کو سال 2023 میں ریاست کرناٹک کے دائرۂ اختیار کے ساتھ ایوارڈنگ باڈی (اسٹینڈرڈ) کے طور پر منظوری دی گئی تھی۔ نئی منظوری کے بعد این سی وی ای ٹی کے ضوابط کے مطابق این ٹی ٹی ایف اب پورے ہندوستان میں ایوارڈنگ باڈی (دوہری) کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا اہل ہو گیا ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 300 )


(रिलीज़ आईडी: 2287449) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी