ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی وی ای ٹی نے جی ڈی گوینکا یونیورسٹی کو ایوارڈ دینے والی باڈی (اے بی -اسٹینڈرڈ) کے طور پر تسلیم کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 7:48PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے جی ڈی گوئینکا یونیورسٹی  کے ساتھ ایک ایوارڈنگ باڈی (اے بی اسٹینڈر)کے طور پر جی ڈی  گوینکا یونیورسٹی کو این سی وی ای ٹی  تسلیم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے پر دستخط کی تقریب کی صدارت جناب نرنجن کمار سدھانسو، ایڈیشنل سکریٹری، ہنر مندی اور صنعت کاری کی وزارت اور این سی وی ای ٹی کے ایگزیکٹو ممبر نے کی۔ اس تقریب میں جی ڈی گوئنکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دنیش شینائے، لیفٹیننٹ کرنل وکرم سنگھ بھاٹی، ڈائریکٹر، ریکگنیشن، این سی وی ای ٹی، اور لیفٹیننٹ کرنل سوربھ ایس بشت، ڈائریکٹر، مانیٹرنگ، این سی وی ای ٹی نے بھی شرکت کی۔

اس تسلیم کے ذریعے، جی ڈی گوینکا یونیورسٹی ان متعلمین کو ایوارڈ اور سرٹیفیکیشن دینے کی اہل ہو گی جہاں ایوارڈ دینے والی باڈی کیمپس یا تربیتی مراکز میں اس کے زیر ملکیت یا مکمل طور پر اس کی منظور شدہ یا اختیار کردہ قابلیت کے لیے تربیت براہ راست دی جا رہی ہے۔

جی ڈی گوینکا یونیورسٹی نے اپنا پہلا این سی وی ای ٹی  سے منظور شدہ کوالیفیکیشن پیک تیار کیا جس کا عنوان تھا ’ذہنی صحت کی فلاح و بہبود کے سہولت کار‘۔ اس ماڈیول کا مقصد سیکھنے والوں کو ذہنی صحت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے تیار کرنا، دماغی صحت کے عمومی خدشات کو پہچاننا، شواہد سے مطلع مختصر مداخلتوں اور گروپ کی سہولت فراہم کرنا، اور افراد کو کمیونٹی کے اندر مناسب مدد کے لیے ان کی نشاندہی کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EC5B.jpg

****

ش ح ۔ ال ۔ ع ر

UR-305


(रिलीज़ आईडी: 2287416) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी