دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقیاتی منصوبے
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 7:00PM by PIB Delhi
بجٹ کے تخمینے (بی ای) 2026-27 کے تحت، وزارتِ دیہی ترقی (ایم او آر ڈی) کے لیے 2,31,423.14 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 2,28,768.81 کروڑ روپے دیہی ترقی کے محکمے کے لیے ہیں۔ بجٹ کے تخمینے کے تحت مختص رقم متعلقہ محکموں کے مختلف پروگراموں/منصوبوں کے لیے کی جاتی ہے لیکن یہ ریاستی/مرکزی زیر انتظام علاقہ کے لحاظ سے نہیں ہوتی۔ بجٹ کے تخمینے کے تحت پروگراموں/منصوبوں کے لیے مختص رقم میں سے، رقوم اسکیموں کے متعلقہ نفاذ کے طریقوں کے ذریعے ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کو جاری کی جاتی ہیں، جس میں اسکیم کی ضروریات کے مطابق مطلوبہ دستاویزات/استعمال کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا، اسکیموں کے تحت پہلے سے مختص رقوم کا مناسب استعمال یقینی بنانا، اسکیماتی رہ نما خطوط پر سختی سے عمل کرنا، زمینی سطح پر اصل ضرورت کا اندازہ لگانا اور ریاستوں کے پاس دستیاب رقوم کے توازن کو مدنظر رکھنا شامل ہے۔
ایم او آر ڈی کے قومی سماجی امدادی پروگرام (این ایس اے پی) اور ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) کو دہلی کے مرکزی زیر انتظام علاقے میں نافذ کیا گیا ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے فراہم کی۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 284
(रिलीज़ आईडी: 2287359)
आगंतुक पटल : 7