بھاری صنعتوں کی وزارت
آٹوموبائل اور گاڑیوں کے کل پرزے کے لیے پی ایل آئی اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 5:01PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے 23 ستمبر 2021 کو بھارت میں آٹوموبائل اور گاڑیوں کے کل پرزے کی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی-آٹو) کو منظوری دی، جس کے لیے 25,938 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد جدید آٹوموٹیو مصنوعات (اے اے ٹی) کے لیے بھارت کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
تمام ریاستوں (بشمول راجستھان) میں پی ایل آئی-آٹو اسکیم کے نفاذ کی صورتِ حال درج ذیل ہے:-
|
پیرامیٹر
|
31 مارچ 2026 تک مجموعی رقم
|
|
سرمایہ کاری (کروڑ روپے)
|
44,326
|
|
اضافی فروخت ((بنیادی سال مالی سال 2020-2019) ( کروڑ روپے)
|
52,414
|
|
پیدا شدہ روزگار (تعداد)
|
67,820
|
|
ترغیبات کی رقم (کروڑ روپے)
|
2,386.36
|
گھریلو مینوفیکچرنگ اور اے اے ٹی پروڈکٹس کو ملک میں ہی تیار کرنے کو فروغ دینے کے لیے، اسکیم کے تحت مراعات حاصل کرنے کے لیے اسکیم میں کم از کم گھریلو ویلیو ایڈیشن (ڈی وی اے) 50فی صد لازمی ہے اور 16 جولائی 2026 تک، 18 درخواست دہندگان نے 154 پروڈکٹس/ویرینٹس کے لیے ڈی وی اے سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں۔
پی ایل آئی آٹو اسکیم ملک گیر بنیاد پر لاگو کی جاتی ہے (بشمول ریاست مدھیہ پردیش) اور منظور شدہ درخواست دہندگان ملک میں کہیں بھی یونٹ قائم کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ کسی بھی ریاست کو اسکیم کے تحت کوئی خاص مراعات فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔
***
ش ح۔م ع ۔ ا ک م
U No. 258
(रिलीज़ आईडी: 2287320)
आगंतुक पटल : 6