پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اتر پردیش میں سوامیتوا اسکیم

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 6:16PM by PIB Delhi

تیرہ (13) جولائی 2026 تک اتر پردیش کے تمام 90,573 نوٹیفائیڈگاؤں میں ڈرون سروے مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ ریاست کے تقریباً 67 ہزار گاؤں میں 1.01 کروڑ جائیداد کے مالکانہ حقوق کے کارڈ (پراپرٹی کارڈ)تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

تیرہ جولائی 2026 تک، تقریباً 75 ہزار گاؤں کا احاطہ کرتے ہوئے لگ بھگ 1.20 کروڑ پراپرٹی کارڈ تیار کیے جا چکے ہیں، جو ریاست اتر پردیش کے نوٹیفائی کیے گئے گاؤں کا تقریباً 83 فیصد ہے۔ سوامیتوا اسکیم کی مدت میں ستمبر 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

سوامیتوا اسکیم کا مقصد دیہی آبادی والے علاقوں میں جائیداد کے مالکان کو ڈرون پر مبنی سروے اور کنٹینسلی آپریٹنگ ریفرنس اسٹیشن (سی او آر ایس) (سی او آر ایس) ٹیکنالوجی کے ذریعے جائیداد کے درست نقشہ سازی اور حدود کے تعین کے بعد حقوق ملکیت کا ریکارڈ فراہم کرنا ہے۔ پراپرٹی کارڈ جاری کرنے سے قبل اس اسکیم کے تحت زمینی تصدیق، اعتراضات اور تنازعات کا متعلقہ ریاستی حکام کی جانب سے ازالہ بھی کیا جاتا ہے، تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور جائیداد کی حدود کا منصفانہ تعین ہو۔

یہ معلومات مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے 21 جولائی 2026 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

***

 (ش ح۔ش آ ۔م ذ)

U.No: 266


(रिलीज़ आईडी: 2287291) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी