تعاون کی وزارت
یووا سہکار اور سویم شکتی سہکار اسکیم کے فوائد
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 5:29PM by PIB Delhi
امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:
نیشنل کوآپریٹو ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)، جو کہ امداد باہمی کی وزارت کے تحت ایک آئینی ادارہ ہے، یووا سہکار اور سویم شکتی سہکار اسکیم نافذ کر رہا ہے۔ یہ دونوں اسکیمیں مکمل طور پر این سی ڈی سی کی مالی معاونت اور تعاون سے نافذ کی جارہی ہیں۔
یووا سہکار اسکیم نئے اور/یا اختراعی خیالات کی حامل نئی قائم شدہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کی حوصلہ افزائی کے مقصد کے ساتھ نافذ کی جا رہی ہے۔
سویم شکتی سہکار اسکیم کا مقصد غریبوں بشمول خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کو سستی، مؤثر اور قابل اعتماد مالیاتی خدمات تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ پائیدار روزگار کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ/اجتماعی سماجی و اقتصادی سرگرمیاں انجام دی جا سکیں۔
این سی ڈی سی پروجیکٹ کی بنیاد پر فنڈنگ فراہم کرتا ہے۔ یووا سہکار اور سویم شکتی سہکار اسکیموں کے تحت، ہریانہ کے حصار لوک سبھا حلقے سے کسی بھی کوآپریٹو نے این سی ڈی سی کو کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔
این سی ڈی سی اپنے 19 علاقائی دفاتر اور 9 ذیلی دفاتر کے ذریعے اسکیموں کے نفاذ کی سرگرمی سے نگرانی کرتا ہے اور خواتین کی کوآپریٹیو کو بروقت قرض کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ اسکیموں کے تحت قرض کی تقسیم کی مناسب نگرانی کے لیے وقتاً فوقتاً فیلڈ وزٹ/معائنے کیے جاتے ہیں۔
*****
ش ح۔ ک ح
U. No. 262
(रिलीज़ आईडी: 2287276)
आगंतुक पटल : 7