وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جنوبی بحری کمان، کوچی میں آپریشن سدرن ریڈینس 26-2کا آغاز

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 3:30PM by PIB Delhi

آپریشن سدرن ریڈینس 26-2، جو چار روزہ کثیر ملکی بحری سلامتی کی تربیتی سرگرمی ہے، 20 جولائی 2026 کو جنوبی بحری کمان، کوچی میں شروع ہوئی۔ جنوبی بحری کمان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی یہ سرگرمی بھارتی بحریہ کی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس 154 (سی ٹی ایف-154) کے تحت، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف)کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس میں 26 ممالک کے 254 شرکاء، 74 تربیتی معاونین، چار بین الاقوامی تنظیموں اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین شریک ہیں۔

یہ مشق بھارت میں آپریشن سدرن ریڈینس کے پہلے انعقاد کی علامت ہے اور بھارتی بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

سی ٹی ایف-154، جو سی ایم ایف کی مخصوص تربیتی ٹاسک فورس ہے، اس وقت بھارتی بحریہ کی کمان میں کام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد کثیر ملکی بحری تربیت کے ذریعے سی ایم ایف کے شراکت دار ممالک کی صلاحیت، باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ تیاری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سی ٹی ایف-154 کے کمانڈر کموڈور ملند ایم موکاشی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف)کے نائب کمانڈر کموڈور ڈین تھامس نے افتتاحی خطاب کیا، جبکہ جنوبی بحری کمان کے ہیڈکوارٹر میں چیف اسٹاف آفیسر (تربیت) ریئر ایڈمرل دیپک سنگھل نے کلیدی خطاب کیا۔ مقررین نے موجودہ بحری سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت، مشترکہ سیکھنے کے عمل اور کثیر ملکی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

افتتاحی دن کا مرکزی موضوع جہازوں کا انتظام اور خصوصی تربیت تھا، جس میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال اور عملی تربیت کو یکجا کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی جانب سے ایک سیشن میں بحیرۂ احمر اور مغربی بحرِ ہند میں بحری سلامتی کو درپیش خطرات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد بھارتی بحریہ کے جدید ترین سیمولیٹروں اور تربیتی سہولیات کی مدد سے جہاز رانی، جہاز کی رہنمائی، فلکیاتی جہاز رانی، بحری ہنگامی مواصلاتی نظام، نقصانات پر قابو پانے اور آگ بجھانے سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔

آئندہ تین دنوں کے دوران شرکاء پیشہ ورانہ نشستوں، جدید سیمولیٹروں پر مبنی تربیت اور عملی سرگرمیوں کے متنوع پروگرام میں حصہ لیں گے، جن میں موجودہ بحری سلامتی کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔

یہ سرگرمی علاقائی صلاحیت سازی، باہمی ہم آہنگی اور اجتماعی بحری سلامتی کے فروغ کے لیے بھارتی بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) کے مضبوط اشتراک کی عکاسی کرتی ہے۔ ساتھ ہی یہ شریک ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

جنوبی بحری کمان کی جانب سے آپریشن سدرن ریڈینس کا انعقاد خطے میں بھارتی بحریہ کے ترجیحی سلامتی اور تربیتی شراکت دار کے کردار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

***

(ش ح ۔ ش آ۔ م ذ)

U.No: 243


(रिलीज़ आईडी: 2287170) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam