محنت اور روزگار کی وزارت
محنت کشوں کی فلاح و بہبود کو فروغ: چیف لیبر کمشنر (مرکزی) کی محکمہ جاتی اقدام کے ذریعہ ہماچل پردیش کے باگا میں الٹرا ٹیک سیمنٹ یونٹ میں ٹھیکے پر مزدوری کرنے والے افراد کے مسئلے کے حل کو یقینی بنایا گیا
اس تصفیے سے 284 ٹھیکے پر مزدوری کرنے والے افراد کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ پانچ سال کے دوران اس کے مالی اثرات کا تخمینہ تقریباً 15 کروڑ روپے لگایا گیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
17 JUL 2026 2:36PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت چیف لیبر کمشنر (مرکزی) کے دفتر کے ماتحت کام کرنے والے ڈپٹی چیف لیبر کمشنر (مرکزی)، چنڈی گڑھ کی مؤثر مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں ہماچل پردیش کے باگا میں واقع الٹرا ٹیک سیمنٹ ورکس پلانٹ میں ٹھیکے پر مزدوری کرنے والے افراد سے متعلق صنعتی تنازعے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
انتظامیہ اور مزدوروں کے نمائندوں کے درمیان مسلسل مذاکرات اور مصالحتی کارروائی کے بعد 10 جولائی 2026 کو ایک خوشگوار تصفیہ طے پایا، جس سے پلانٹ میں طویل مدتی صنعتی ہم آہنگی قائم کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اس تصفیے سے الٹرا ٹیک سیمنٹ ورکس پلانٹ، باگا میں تقریباً 284 ٹھیکے پر مزدوری کرنے والے افراد کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ پانچ سال کے دوران اس کے مالی اثرات کا تخمینہ تقریباً 15 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔تصفیے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ملازمت سے متعلق کئی اہم امور کو شامل کیا گیا ہے، جن میں پہلے سال میں ماہانہ 6,000 روپے اجرت میں اضافہ، ترقی کی پالیسی سے متعلق دفعات، اونی جیکٹوں کی فراہمی اور قانونی بونس کی بروقت ادائیگی شامل ہیں۔ اس اقدام سے مزدوروں کی ملازمت کی شرائط اور سماجی تحفظ میں نمایاں بہتری آنے کی امید ہے۔

مصالحتی کارروائی کے دوران انتظامیہ کو مزدوروں کی فلاح و بہبود، منصفانہ ملازمت کی شرائط اور محنت کے قوانین پر عمل درآمد سے متعلق اپنی قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ تعمیری بات چیت کے ذریعے خوشگوار صنعتی تعلقات برقرار رکھنے اور فلاحی اقدامات کو بروقت نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مزدوروں کی بہبود کے لیے اپنے عزم کو برقرار رکھے گی اور قانونی ضوابط کی مکمل پاسداری کرے گی۔
یہ تصفیہ انتظامیہ کے نمائندے یعنی اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ (ہیومن ریسورسز)، الٹرا ٹیک سیمنٹ ورکس پلانٹ، باگا، ہماچل پردیش اور دونوں یونینوں کے جنرل سیکریٹریز کی فعال شراکت سے طے پایا، جن میں لال جھنڈا سیمنٹ پلانٹ ورکرز یونین، باگا (سی آئی ٹی یو) اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کامگار سنگھ، باگا (بی ایم ایس) شامل ہیں۔

***
ش ح ۔ ع و۔ م الف
U. No.71
(रिलीज़ आईडी: 2285750)
आगंतुक पटल : 12