عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ 18 جولائی 2026 کو نئی دہلی میں پنشن سے متعلق مقدمات پر منعقد ہونے والی دوسری قومی ورکشاپ کے کلیدی اجلاس سے خطاب کریں گے
محکمۂ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کی جانب سے منعقد کی جانے والی پنشن مقدمات سے متعلق اس ورکشاپ کا مقصد تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے پنشن سے متعلق قانونی مقدمات میں کمی لائی جا سکے
प्रविष्टि तिथि:
17 JUL 2026 1:31PM by PIB Delhi
محکمۂ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود 18 جولائی 2026 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بین الاقوامی مرکز میں پنشن سے متعلق مقدمات پر دوسری قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔
وزارتِ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، 18 جولائی 2026 کو اس قومی ورکشاپ کے کلیدی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس ورکشاپ میں تمام وزارتوں اور محکموں کے نوڈل افسران، پینل وکلا، قانونی ماہرین اور دیگر متعلقہ فریق شرکت کریں گے۔ یہ ورکشاپ پنشن سے متعلق مقدمات کے مؤثر انتظام کو بہتر بنانے اور تمام شراکت داروں کے درمیان زیادہ مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کرے گی۔
ورکشاپ کا ایک اہم مقصد ان بار بار سامنے آنے والے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کی راہیں تلاش کرنا ہے جو پنشن سے متعلق قانونی مقدمات کا سبب بنتے ہیں، تاکہ ان کا مؤثر ازالہ کرکے غیر ضروری مقدمہ بازی سے بچا جا سکے۔ پنشن کے قواعد کی مختلف تشریحات، پنشن کے فوائد کی فراہمی میں تاخیر، خاندانی پنشن کی منظوری میں رکاوٹیں، اور ایک ہی زمرے کے پنشن یافتگان کی پنشن میں فرق ایسے اہم عوامل ہیں جو پنشن سے متعلق قانونی تنازعات کو جنم دیتے ہیں۔
محکمۂ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس قومی ورکشاپ کا مقصد مختلف وزارتوں، محکموں، قانونی ماہرین اور وکلا سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے پنشن سے متعلق قانونی مقدمات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔
کلیدی اجلاس سے بھارت کے اٹارنی جنرل جناب آر وینکٹارمنی، سکریٹری (پنشن) محترمہ نویدیتا شکلا ورما، سکریٹری (قانون) ڈاکٹر راجیو مانی اور سکریٹری (سابق فوجیوں کی بہبود) محترمہ سکرتی لکھی بھی خطاب کریں گی۔ ممتاز مقررین میں ایڈیشنل سالیسٹر جنرل جناب وکرم جیت بنرجی، پرنسپل چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس (داخلہ) جناب اجے شنکر سنگھ، دہلی ہائی کورٹ کے سینئر پینل وکلا جناب ٹی پی سنگھ اور محترمہ اوشریا روڈی شامل ہیں۔
ورکشاپ میں دو تکنیکی اجلاسوں اور ایک کلیدی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔
محکمۂ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود نے 2 جولائی 2025 کو پنشن سے متعلق مقدمات پر پہلی قومی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ منعقد کی تھی، جس میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے 300 سے زائد نوڈل افسران اور پینل وکلا نے شرکت کی تھی۔
********
ش ح۔ش ت۔ر ب
U-72
(रिलीज़ आईडी: 2285740)
आगंतुक पटल : 6