امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے بنگلورو کے جکّور میں 'وہائٹ ریبٹ ٹیکنالوجی' پر مبنی نیٹ ورک ڈیمونسٹریشن کا افتتاح کیا
و ن نیشن ، ون ٹائم : بھارتی معیاری وقت کی خودمختاری قائم کرنے کی جانب ایک اہم قدم
غیر ملکی وقت کے ذرائع پر انحصار سے آزادی؛ بنکنگ ، دفاع اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے لئے بہتر سیکیورٹی
प्रविष्टि तिथि:
16 JUL 2026 7:56PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم، نیز نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے مرکزی وزیر، جناب پرہلاد جوشی نے آج بنگلورو کے جکّور میں واقع ریجنل ریفرنس اسٹینڈرڈز لیبارٹری (آر آر ایس ایل ) میں'وائٹ ریبٹ ٹیکنالوجی' پر مبنی 'انڈین اسٹینڈرڈ ٹائم (آئی ایس ٹی )- ڈسٹری بیوشن ڈیمونسٹریشن نیٹ ورک' کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ 'ون نیشن، ون ٹائم' کے وژن کے تحت نافذ کیا گیا۔یہ اقدام پورے بھارت میں ایک یکساں، انتہائی درست، اور محفوظ وقت کے معیار کو قائم کرنے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔
مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ یہ نیا نظام جی پی ایس جیسے غیر ملکی وقت کے ذرائع پر بھارت کے انحصار کو ختم کرکے ملک کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی خودمختاری کو مضبوط بناتا ہے۔ بیرونی وقت کے حوالہ جاتی ذرائع پر انحصار کم ہونے سے اہم شعبوں کو سائبر حملوں اور ڈیٹا میں چھیڑ چھاڑ جیسے خطرات کے خلاف زیادہ سے زیادہ تحفظ حاصل ہوگا۔ یہ ہائی فریکوئنسی ٹائم سنکرونائزیشن ٹیکنالوجی ہائی فریکوئنسی مالیاتی منڈیوں، اسٹاک ایکسچینجز، ڈیجیٹل بینکنگ ادائیگیوں، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس، اور نیشنل پاور گرڈز کے استحکام کو برقرار رکھنے میں انقلابی ثابت ہوگی۔

صارفین کے امور کی وزارت کے قانونی میٹرولوجی ڈویژن اس منصوبے کے لیے نوڈل ایجنسی ہے، جسے نیشنل فزیکل لیبارٹری(این پی ایل )، اسرو، بی ایس این ایل اور سیبی سمیت اہم تکنیکی اداروں کے باہمی تعاون سے عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ یہ مقامی طور پر تیار کردہ نظام، جو گلوبل کوارڈینیٹیڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی ) کے پروٹوکولز کے مطابق کام کرتا ہے، بین الاقوامی معیارکو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنائے گا۔
مرکزی وزیر نے اپنے اس وژن کا اظہار کیا کہ یہ یونیفارم ٹائم پروٹوکولز بھارت کی مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل حکمرانی اور عوامی خدمات میں شفافیت کے لیے ایک بنیادی ستون ثابت ہوں گے۔
محترمہ ندھی کھرے، سیکریٹری، محکمۂ امورِ صارفین؛ جناب انوپم مشرا، ایڈیشنل سیکریٹری؛ جناب آشوتوش اگروال، ڈائریکٹر، قانونی میٹرولوجی اور دیگر حکام اس تقریب میں موجود تھے۔
*******
U.No: 57
ش ح۔ن ا
(रिलीज़ आईडी: 2285583)
आगंतुक पटल : 10