سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
برک- ٹی ایچ ایس ٹی آئی نے 17 واں یوم تاسیس منایا
प्रविष्टि तिथि:
15 JUL 2026 9:00PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کے محکمۂ بایوٹیکنالوجی کے تحت بایوٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ اِنوویشن کونسل (برک) کے ادارے ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی) نے 15 جولائی 2026 کو اپنے 17ویں یومِ تاسیس کی تقریب منائی، جس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور ادارے کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر محکمۂ بایوٹیکنالوجی کے سکریٹری اور بایوٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ انوویشن کونسل (برک)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیش گوکھلے نے گزشتہ 17 برسوں کے دوران ٹی ایچ ایس ٹی آئی کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے ادارے کے مؤثر تحقیقی و اختراعی نظام اور اعلیٰ معیار کی سائنسی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ ایس ٹی آئی بھارت کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی حیاتیاتی معیشت (بایو اکانومی) میں اختراع اور خود انحصاری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
تقریبات کے دوران پروفیسر روجر فو ، زاید بن سلطان النہیان پروفیسر آف میڈیسن اور وائس ڈین آف ریسرچ این یو ایس یونگ لو لن اسکول آف میڈیسن نے یوم تاسیس پر لیکچر دیا ۔ ڈاکٹر فو نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں بیماری پیدا ہونے کے بعد علاج کرنے کے روایتی طریقۂ کار کے بجائے بیماریوں کی پیشگی روک تھام پر مبنی، پوری آبادی کا احاطہ کرنے والی حکمتِ عملی اپنائی جائے، تاکہ اوسط متوقع عمر اور حقیقی صحت مند زندگی کے درمیان موجود تقریباً دس برس کے فرق کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر اور خون میں چکنائی کی زیادتی (ہائپرلپیڈیمیا) فالج کے خطرے کے بڑے عوامل ہیں۔ ان کے مطابق باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) جیسے روایتی پیمانے اب جدید دور میں جسم کے میٹابولزم سے متعلق پوشیدہ خطرات کی مکمل اور درست نشاندہی کے لیے کافی نہیں رہے۔انہوں نے زور دیا کہ ڈیپ میٹابولک فینو ٹائپنگ کو صحت کی جانچ کے نظام میں شامل کیا جائے، تاکہ پیٹ کے اندر جمع ہونے والی چربی جیسی پوشیدہ کیفیات کی بروقت تشخیص طبی علامات ظاہر ہونے سے بہت پہلے ہی ممکن ہو سکے۔
یومِ تاسیس کی تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں صنعت سے وابستہ اہم اداروں کے ساتھ متعدد اہم اسٹریٹجک معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔تقریب کا اختتام ایک اعزازی تقریب اور ثقافتی پروگرام کے ساتھ ہوا، جس میں ٹی ایچ ایس ٹی آئی کے اساتذہ، سائنس دانوں، پی ایچ ڈی اسکالرز اور عملے کو ان کی نمایاں علمی و تحقیقی خدمات اور شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا گیا۔








*****
ش ح۔ م م ع ۔ ص ج
U. No-09
(रिलीज़ आईडी: 2285279)
आगंतुक पटल : 3