بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور پولینڈ نے ایم ایس ایم ای کے شعبے میں تعاون کے نئے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا


ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سکریٹری جناب بھرت کھیڑا نے نائب وزیر میخاؤ بارانووسکی کی قیادت میں آنے والے پولینڈ کے وفد کا خیر مقدم کیا؛ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات میں ہندوستان کے ایم ایس ایم ای شعبے کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی

سکریٹری نے وفد کو اُدیم رجسٹریشن پورٹل، بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم، ٹیکنالوجی سینٹر اور زیرو ڈیفیکٹ زیرو ایفیکٹ (زیڈ ای ڈی) طریقۂ کار سمیت اہم فلیگ شپ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا

پولینڈ کے نائب وزیر جناب میخاؤ بارانووسکی نے ہندوستان کے ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں حاصل ہونے والی نمایاں پیش رفت کی تعریف کی

प्रविष्टि तिथि: 15 JUL 2026 7:08PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے آج نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں جمہوریہ پولینڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت اقتصادی ترقی اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے نائب وزیر جناب میخاؤ بارانووسکی کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران ایم ایس ایم ای شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سکریٹری جناب بھرت کھیڑا نے اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے میں ہندوستان کے ایم ایس ایم ای شعبے کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں 8 کروڑ 60 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ایم ایس ایم ای موجود ہیں، جو ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً 30 فیصد، مینوفیکچرنگ کی مجموعی پیداوار میں ایک تہائی سے زیادہ اور ہندوستان کی مجموعی برآمدات میں تقریباً نصف تعاون کرتے ہیں، جبکہ یہ شعبہ تقریباً 33 کروڑ افراد کے روزگار اور ذریعۂ معاش کی معاونت بھی کرتا ہے۔

 

 

سکریٹری نے عالمی سطح پر مسابقتی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایم ایس ایم ای شعبہ تشکیل دینے کے لیے حکومت ہند کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈیجیٹل تبدیلی، اختراع، ٹیکنالوجی کو اپنانے، پائیدار مینوفیکچرنگ اور بہتر مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے اس شعبے کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ انہوں نے پولینڈ کے وفد کو حکومت کی اہم فلیگ شپ اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جن میں اُدیم رجسٹریشن پورٹل، مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم، ٹیکنالوجی سینٹر اور زیرو ڈیفیکٹ، زیرو ایفیکٹ (زیڈ ای ڈی) طریقۂ کار شامل ہیں۔

 

 

ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان مضبوط ہوتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیتے ہوئے ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سکریٹری نے کہا کہ پولینڈ وسطی اور مشرقی یورپ میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 کے مقابلے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ حال ہی میں طے پانے والا ہندوستان–یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

پولینڈ کے نائب وزیر جناب میخاؤ بارانووسکی نے ہندوستان کے ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں حاصل ہونے والی نمایاں پیش رفت کو سراہا اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے میں پولینڈ کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان براہ راست کاروباری روابط  کو فروغ دینے کے لیے پولینڈ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر 2024 میں نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) اور پولش ایجنسی فار انٹرپرائز ڈیولپمنٹ (پی اے آر پی) کے درمیان ایم ایس ایم ای شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے گئے ادارہ جاتی اشتراک کا بھی ذکر کیا گیا۔

اس ملاقات کا مقصد کاروباری اداروں کی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی، ٹیکنالوجی اور اختراع، مارکیٹ روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان ایم ایس ایم ای شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا، ساتھ ہی دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کرنا اور ان کے ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظاموں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینا بھی اس کا اہم مقصد تھا۔

************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 9999


(रिलीज़ आईडी: 2285153) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी