بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے اوپل بِڈکو کو ایس ٹی ٹی جی ڈی سی کے 100 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
15 JUL 2026 6:41PM by PIB Delhi
ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے اوپل بِڈکو پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ایس ٹی ٹی جی ڈی سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص کے حصول کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
اس مجوزہ معاہدے کے تحت اوپل بِڈکو، ایس ٹی ٹی جی ڈی سی کے تمام حصص حاصل کرے گی، جبکہ روبی ایشیا ہولڈنگز II پرائیویٹ لمیٹڈ، سنگ ٹیل انٹرایکٹو پرائیویٹ لمیٹڈ، سن اسٹون انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور ون ہنڈریڈ اینڈ تھرٹی فرسٹ انویسٹمنٹ کمپنی – سول پروپرائٹرشپ ایل ایل سی (ایم آئی سی ادارہ)، سی تھرو بنیاد پر ایس ٹی ٹی جی ڈی سی میں اقتصادی مفاد حاصل کریں گے۔
روبی ایک اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) ہے، جو بالواسطہ طور پر ان سرمایہ کاری فنڈز، اداروں اور اکاؤنٹس کی ملکیت ہے جن کا انتظام کے کے آر اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ (کے کے آر )کی مختلف ذیلی کمپنیاں کرتی ہیں۔
اسی طرح اوپل بِڈکو بھی ایک اسپیشل پرپز وہیکل ہے، جو بالواسطہ طور پر کے کے آر کے زیر انتظام سرمایہ کاری فنڈز، اداروں اور اکاؤنٹس کی مکمل ملکیت ہے۔
سنگ ٹیل انٹرایکٹو پرائیویٹ لمیٹڈ، سنگاپور ٹیلی کمیونی کیشنز لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔ سنگ ٹیل گروپ ایشیا، آسٹریلیا اور افریقہ میں رابطہ خدمات، ڈیجیٹل خدمات اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔
سن اسٹون انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سنگاپور میں قائم ایک اسپیشل پرپز وہیکل ہے، جسے سرمایہ کاری رکھنے کے مقصد سے تشکیل دیا گیا ہے۔
ایم آئی سی ادارہ، مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی پی جے ایس سی کی بالواسطہ مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔ مبادلہ متحدہ عرب امارات کی ایک عوامی جوائنٹ اسٹاک کمپنی ہے، جس کی مکمل ملکیت ابوظہبی حکومت کے پاس ہے۔
ایس ٹی ٹی جی ڈی سی، ایس ٹی ٹی کمیونیکیشنز لمیٹڈ کی براہِ راست اور سنگاپور ٹیکنالوجیز ٹیلی میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی بالواسطہ ذیلی کمپنی ہے۔ یہ گروپ عالمی سطح پر مواصلات، میڈیا، ڈیٹا سینٹرز اور بنیادی ڈھانچے کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرگرم ہے۔
ایس ٹی ٹی جی ڈی سی ایک ڈیٹا سینٹر فراہم کرنے والی کمپنی ہے، جو ہندوستان میں اپنی بالواسطہ ذیلی کمپنی ایس ٹی ٹی گلوبل ڈیٹا سینٹرز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے خدمات انجام دیتی ہے۔ یہ کمپنی ہندوستان میں سرگرم متعدد ڈیٹا سینٹر آپریٹروں میں شامل ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اس معاملے سے متعلق تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 9996 )
(रिलीज़ आईडी: 2285128)
आगंतुक पटल : 5