محنت اور روزگار کی وزارت
دھنباد میں چیف لیبر کمشنر (مرکزی) کی مشینری نے طویل عرصے سے زیر التوا صنعتی تنازعات کو حل کیا، مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے 55 لاکھ روپے سے زائد کی امداد کو یقینی بنایا
प्रविष्टि तिथि:
13 JUL 2026 4:30PM by PIB Delhi
وزارت محنت اور روزگار کے چیف لیبر کمشنر (مرکزی)(سی ایل سی)(سی) کی فیلڈ مشینری مؤثر مفاہمت اور تنازعات کے حل کے ذریعے صنعتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مزدوروں کی بہبود کے تحفظ میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ دھنباد میں اہم اقدامات کے ایک سلسلے کے دوران، ریجنل لیبر کمشنر (مرکزی)، دھنباد اور اسسٹنٹ لیبر کمشنرز (مرکزی)-I اور II، دھنباد کے دفاتر نے طویل عرصے سے زیر التوا تین صنعتی تنازعات کو کامیابی سے حل کیا، جس سے سبکدوش ہونے والے ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کے لیے 55 لاکھ روپے سے زائد کی مالی امداد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یہ تصفیے مکالمے اور اتفاقِ رائے کے ذریعے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے، سماجی تحفظ کو فروغ دینے اور خوشگوار صنعتی تعلقات کو استوار کرنے کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔
بی سی سی ایل تصفیے نے فوت شدہ ملازم کے زیرکفالت فرد کے لیے طویل مدتی مالی تعاون کو یقینی بنایا
اسسٹنٹ لیبر کمشنر (مرکزی)-I، دھنباد نے بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ(بی سی سی ایل) کی برہ گڑھ کولیری کے ایک فوت شدہ ملازم کے لواحقین کے لیے مالی معاوضے سے متعلق ایک صنعتی تنازعے کے حل میں کامیابی سے تعاون کیا۔ کوئلہ اسپات مزدور پنچایت کے جوائنٹ جنرل سکریٹری کی جانب سے اٹھائے گئے اس تنازعے کو انتظامیہ اور ورکرز یونین کے درمیان گہری مفاہمت کے کئی ادوار کے بعد خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔

یکم جولائی 2026 کو ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت زیر کفالت فرد کو 60 سال کی عمر تک ماہانہ مالی معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ اس تصفیے کے نتیجے میں تقریباً 30 لاکھ روپے کے تخمینے کے مالی اخراجات آئیں گے، جس سے سوگوار خاندان کے لیے طویل مدتی مالی تحفظ اور بروقت سماجی تحفظ میں تعاون کو یقینی بنایا گیا ہے۔
مفاہمت سے ایف سی آئی ایل کے دو سبکدوش ملازمین کو طویل عرصے سے زیر انتظار امداد مل گئی
ایک اور اہم کامیابی میں، اسسٹنٹ لیبر کمشنر (مرکزی)-II، دھنباد نے فرٹلائزر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایف سی آئی ایل) کے دو سبکدوش ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوائد پر سود کی تاخیر سے ادائیگی سے متعلق ایک طویل عرصے سے زیر التوا تنازعے کو کامیابی سے حل کر دیا۔

مستقل مفاہمتی کوششوں کے نتیجے میں، 7 جولائی 2026 کو ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ایف سی آئی ایل انتظامیہ نے ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے لے کر ایکس گریشیا اور تعطیلات کے عوض نقد رقم (لیو ان کیشمنٹ) کے واجبات کی اصل ادائیگی تک، چھ فیصد سالانہ کی شرح سے سادہ سود ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ تصفیہ، جس کے نتیجے میں تقریباً 14 لاکھ روپے کے مالی اخراجات آئیں گے، سبکدوش ہونے والے ملازمین کو طویل عرصے سے زیر انتظار مالی امداد فراہم کرتا ہے۔
کارروائی کے دوران، ریٹائرمنٹ کے فوائد کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے اور ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے آجروں کی قانونی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔ انتظامیہ نے اس بات کا یقین بھی دلایا کہ اس طرح کی تاخیر کے دوبارہ وقوع پذیر ہونے کو روکنے کے لیے مناسب اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔
آر ایل سی (مرکزی) دھنباد نے ای سی ایل کے فوت شدہ ملازم کے زیرِ کفالت فرد کے تصفیے میں تعاون کیا
ریجنل لیبر کمشنر (مرکزی)، دھنباد نے ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ(ای سی ایل) کے ایک فوت شدہ ملازم کے زیرکفالت فرد کے لیے مالی معاوضے سے متعلق ایک تنازعے کو کامیابی سے حل کر دیا۔

انتظامیہ اور ورکرز یونین کے درمیان مسلسل مفاہمتی کوششوں کے ذریعے اس تنازعے کو حل کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 جولائی 2026 کو ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے۔ اس تصفیے کے تحت تقریباً 11 لاکھ روپے کے مالی اخراجات آئیں گے اور یہ زیر کفالت فرد کو ماہانہ مالی معاوضہ فراہم کرتا ہے، جس سے سوگوار خاندان کے لیے بروقت مالی امداد اور سماجی تحفظ میں تعاون کو یقینی بنایا گیا ہے۔
مفاہمت کے عمل کے دوران، ای سی ایل انتظامیہ کو مزدوروں کی بہبود، سماجی تحفظ اور فوت شدہ ملازمین کے خاندانوں کو بروقت تعاون فراہم کرنے سے متعلق اس کی قانونی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کارروائی نے تعمیری مکالمے کے ذریعے خوشگوار صنعتی تعلقات کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
آجروں، ٹریڈ یونینوں اور مزدوروں کے ساتھ مسلسل رابطے کے ذریعے، سی ایل سی (مرکزی) (سی ایل سی)(سی) کی مشینری لیبر قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے، سماجی تحفظ اور ریٹائرمنٹ کے فوائد کی بروقت فراہمی کو فروغ دینے، اور صنعتی اداروں میں اعتماد اور تعاون کا ماحول پیدا کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
یہ اقدامات مؤثر مفاہمت اور سماجی مکالمے کے ذریعے مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو بروقت انصاف، مالی تحفظ اور قانونی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا کر، مزدوروں کی بہبود کے مقاصد کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے وزارتِ محنت اور روزگار کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
***
ش ح۔م م ۔ ع د
U-No. 9890
(रिलीज़ आईडी: 2284167)
आगंतुक पटल : 8