دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زمینی وسائل کے محکمے نے یو ایل پی آئی این اور ڈی آئی جی آئی پی آئی این کے ارتباط کو مضبوط کرنے کی غرض سے این آئی یو اے اور محکمہ ڈاک کے ساتھ غور و خوض پر مبنی میٹنگ کا اہتمام کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 JUL 2026 8:36PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کی وزارت، حکومت ہند کے ماتحت زمینی وسائل کے محکمے  (ڈی او ایل آر) نے،  یونیک لینڈ پارسل آئیڈنٹیفکیشن نمبر (یو ایل پی آئی این) اور بھارت کے ڈیجیٹل حل کے فریم ورک ڈی آئی جی آئی پی آئی این،  کے درمیان تال میل کے امکانات تلاشنے کی غرض سے، آج  قومی ادارہ برائے شہری امور (این آئی یو اے) اور محکمہ ڈاک کے ساتھ غور و خوض پر مبنی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔

اس میٹنگ کی صدارت زمینی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب نریندر بھوشن نے کی۔  اس میٹنگ میں جناب پی نرہاری، جوائنٹ سکریٹری (زمینی وسائل)، جناب گوکل وی سی، ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل (ڈاک)، محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات، محترمہ دیبولینا کوندو، ڈائرکٹر، قومی ادارہ برائے شہری امور (این آئی یو اے)  کے علاوہ محکمہ ڈاک اور دیگر شریک تنظیموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

تبادلہ خیال یو ایل پی آئی این کی تکمیلی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر مرکوز تھا، جو ہر دیہی اور شہری قطعہ اراضی کو ایک منفرد ڈیجیٹل شناخت، اور ڈی آئی جی آئی پی آئی این فراہم کرتی ہیں، جو  بالکل درست جغرافیائی حوالہ جاتی مقام کی شناخت میں مدد کرتی ہیں۔ ان دو بنیادی ڈیجیٹل نظاموں کے ارتباط سے توقع کی جاتی ہے کہ اس سے باہم اثرپذیری میں مضبوطی آئے گی، عوامی خدمات بہم رسانی کے نظام میں بہتری آئے گی، اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے لیے حکومت ہند کا مربوط طرز عمل مزید مضبوط ہوگا۔

اجلاس کے دوران، شرکاء نے عملی استعمال کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے پائلٹ پروجیکٹس (آزمائشی منصوبے) شروع کرنے اور سرکاری پلیٹ فارمز پر بلا رکاوٹ انضمام کے لیے مشترکہ طور پر ایک اوپن، معیارات پر مبنی آرکیٹیکچر تیار کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ اقدام اسٹارٹ اپس (نئے کاروباروں)، ڈویلپرز اور اختراع کاروں کو شہریوں کے لیے مفید جغرافیائی ایپلی کیشنز اور ویلیو ایڈڈ (اضافی خصوصیات والی) خدمات تیار کرنے میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ اشتراکی پہل قدمی اراضی کے نظم و نسق کے لیے ایک باہم مربوط، محفوظ اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تعمیر کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ پہل قدمی 'ڈیجیٹل انڈیا' کے وژن اور اوپن اسٹینڈرڈز، اختراع  اور ڈیجیٹل تبدیلی کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔


**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:9730


(रिलीज़ आईडी: 2282664) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी