وزارت دفاع
بھارت اور روانڈا کے درمیان نئی دہلی میں جے ڈی سی سی کے دوسری میٹنگ کے دوران دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق
प्रविष्टि तिथि:
07 JUL 2026 8:58PM by PIB Delhi
ھارت اور روانڈا کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق جوائنٹ ڈیفنس کوآپریشن کمیٹی(جے ڈی سی سی) کی دوسری میٹنگ 06 اور 07 جولائی 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ دونوں فریقوں نے فوجی تربیت، فوجی مشقوں، طبی تعاون اور دفاعی صنعتوں کے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے دوران، میٹنگ سے سامنے آنے والے ترجیحی امور پر عمل درآمد کے لیے مقررہ وقت کی حد میں ایک جامع پلان پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت حکومتِ ہند کی وزارتِ دفاع کے جوائنٹ سکریٹری جناب امیتابھ پرساد اور روانڈا کے دفاعی افواج کے ہیڈ کوارٹرز کے سربراہ برائے مشترکہ افواج کی ترقی ، تربیت اور ضوابط، (چیف جے7 –آر ڈی ایف ایچ کیو)بریگیڈیئر جنرل لوئس کانوبئیر نے کی۔ بھارتی وفد میں محکمہ دفاع، محکمہ دفاعی پیداوار، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم، وزارتِ خارجہ، آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز، ہیڈ کوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے نمائندے شامل تھے۔

جے ڈی سی سی کی میٹنگ کے موقع پر، وفد نے دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ سے ملاقات کی۔ بریگیڈیئر جنرل نے دفاعی سکریٹری کو دوطرفہ دفاعی تعاون کے نئے شعبوں کے بارے میں واقف کرایا، جن کا مقصد جاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
وفد نے بھارتی دفاعی صنعت کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور بھارت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام ، ملکی صلاحیتوں اور تکنیکی ترقی کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کیں۔ دونوں فریقوں نے دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کی اور دونوں ممالک کے درمیان اس میدان میں مستقبل کے تعاون کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس کے علاوہ، وفد نے آرمی ہاسپٹل (ریفرل اینڈ ریسرچ) کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارت کی فوجی طبی صلاحیتوں، جدید ترین طبی انفراسٹرکچر اور دفاعی افواج کے لیے قائم کردہ جامع طبی امدادی نظام کا براہِ راست تجربہ کرایا گیا۔
دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ( ایم او یو) پر جولائی 2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے روانڈا کے دورہ کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔ جے ڈی سی سی کی دوسری میٹنگ کا کامیاب انعقاد اور اس سے جڑی سرگرمیاں دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے اور قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ش ب۔ع ن)
U. No. 9698
(रिलीज़ आईडी: 2282375)
आगंतुक पटल : 6