نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے 125ویں یومِ پیدائش کےموقع پر گلہائے عقیدت نذر کی

प्रविष्टि तिथि: 06 JUL 2026 3:13PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب سی. پی. رادھا کرشنن نے آج راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کی۔


ڈاکٹر مکھرجی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب سی. پی. رادھا کرشنن نے کہا کہ انہوں نے ملک کے اتحاد کی خاطر اپنی زندگی قربان کردی اور اس طرح کی عظیم قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے ایک ایسے بھارت کا تصور پیش کیا تھا ،جہاں ہر شہری ایک ہی آئینی ڈھانچے کے تحت مساوی حقوق کا حامل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ ڈاکٹر مکھرجی کی قومی یکجہتی کے لئے عمر بھر کی وابستگی اور ان اصولوں کو خراجِ تحسین ہے ، جن کے لئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔


 

ایک سوشل میڈیا پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر مکھرجی کو “ایک ممتاز ماہر تعلیم، دور اندیش سیاست داں اور ملک کا معمار” قرار دیا ، جنہوں نے بھارت کے تعلیمی، سیاسی اور جمہوری سفر پر پائیدار نقوش چھوڑے۔

انہوں نے ڈاکٹر مکھرجی کی شاندار عوامی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کلکتہ یونیورسٹی کے سب سے کم عمر وائس چانسلرز میں سے ایک، دستور ساز اسمبلی کے رکن، آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے صدر، آزاد بھارت کے پہلے صنعت و رسد کے وزیر اور بھارتیہ جن سنگھ کے بانی کی حیثیت سے ملک کی غیر معمولی خدمت انجام دی۔

نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی قومی یکجہتی اور سالمیت کے مضبوط حامی تھے، جنہوں نے جموں و کشمیر کو بھارت کے ساتھ مکمل  طور پر    انضمام کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی اور نظریات ایک مضبوط، متحد، خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے اجتماعی عزم میں آج بھی نئی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/64ebc3f2-0c62-4c00-850d-fc4ba69dc4d6OS8J.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/fbd0164d-4faa-4d79-a30f-fc005fca69e9S44R.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ce740386-4922-4d0a-820f-5733b7473f1e6PE2.jpeg

***

ش ح۔ ک ا۔ ع د

U.NO.9612


(रिलीज़ आईडी: 2281663) आगंतुक पटल : 60