سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
اَٹل وَیو اَبھیودےیوجنا (اے وی وائی اے وائی) کے تحت 202 پروجیکٹوں کو امداد میں گرانٹ کے طور پر 24.06 کروڑ روپے جاری کئے گئے
آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او-المکو) نے پردھان منتری دیوّیاشا ویوشری کیندر(پی ایم ڈی-وی کے) کے خصوصی کیمپوں اور واک-اِن سینٹرز کے ذریعے 53,776 مستحق افراد کو زندگی کو آسان بنانے والے 2,69,747 امدادی آلات فراہم کیے
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے بزرگوں کے لیے ’جیون‘ ( جوائنٹ ایلڈرلی ایمپاورمنٹ اینڈ ورچوئل اسسٹنس نیٹ ورک) موبائل ایپ اور ’شتا یو‘ (سینئر ہولسٹک کیئر اسسٹنس اینڈ ٹریننگ فار یور یوٹیلٹی) ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا
प्रविष्टि तिथि:
03 JUL 2026 6:30PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی مرکزی وزارت (ایم او ایس جے ای) نے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں۔ بزرگ شہریوں کے لیے فلاحی سرگرمیاں ’اٹل وَیو اَبھیودے یوجنا‘(اے وی وائی اے وائی) کے تحت چلائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد بزرگ شہریوں کے لیے ایک ایسے جامع معاشرے کو فروغ دینا ہے جو ’’عزت کے ساتھ عمر رسیدگی‘‘اور’’اپنی ہی جگہ پر عمر رسیدگی‘‘کے تئیں مرکزی حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہو۔
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی مرکزی وزارت کے سکریٹری، جناب سدھانش پنت نے بتایا کہ ’انٹیگریٹڈ پروگرام فار سینئر سٹیزنس‘ (آئی پی ایس آر سی) کے تحت مالی سال 2027-2026 کی 30.06.2026 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے 202 پروجیکٹوں کو مالی امداد (گرانٹ ان ایڈ) کے طور پر 24.06 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔
جناب پنت نے کہا کہ ’راشٹریہ ویوشری یوجنا‘(آر وی وائی) کے تحت، آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او- المکو) نے ’پردھان منتری دیویاشا ویوشری کیندر‘(پی ایم ڈی- وی کے)کے خصوصی کیمپوں اور واک-اِن سینٹرز کے ذریعے 53,776 مستحق افراد کو زندگی آسان بنانے والے 2,69,747 امدادی آلات فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے 435 اضلاع میں سینئر سٹیزن ہومز (بزرگ شہریوں کے گھروں) کے دائرہ کار کو بڑھا کر اب ’اٹل ویو ابھیودے یوجنا‘ (اے وی وائی اے وائی) کے تحت مزید 30 محروم اضلاع (گیپ ڈسٹرکٹس) کو شامل کیا جا رہا ہے۔
خاص طور پر، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار کی جانب سے ’جیون‘(جوائنٹ ایلڈرلی ایمپاورمنٹ اینڈ ورچوئل اسسٹنس نیٹ ورک) موبائل ایپ اور ’شتا یو‘(سینئر ہولسٹک کیئر اسسٹنس اینڈ ٹریننگ فار یور یوٹیلٹی) ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا گیا تاکہ بزرگ شہریوں کے لیے فلاحی خدمات تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے اور دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے۔
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت نے حکومتِ ہند کی متعلقہ/ مرکزی وزارتوں/ محکموں، ماہرینِ تعلیم، متعلقہ فریقوں (اسٹیک ہولڈرز) اور ریاستوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے دیکھ بھال کی ایک بہتر معیشت(کیئر اکونومی)کی تشکیل پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 21 جون 2026 کو ’’صحت مند عمر رسیدگی کے لیے یوگا‘‘ (یوگا فار ہیلدی اایجنگ)کے موضوع کے تحت ’یوگا کا عالمی دن‘ منایا گیا، جس میں ایک ہی جگہ پر تقریباً 1300 بزرگ شہریوں نے شرکت کی۔ اس یوگا ڈے پر علاقائی وسائل تربیتی مراکز (آر آر ٹی سی ایس)، سینئر سٹیزن ہومز اور ان تنظیموں نے بڑے پیمانے پر حصہ لیا جن کے ساتھ مفاہمت ناموں(ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، برہما کماریز نے لال قلعہ پر یوگا پروگرام کا انعقاد کیا جس میں 20,000 افراد نے شرکت کی۔
اس سمت میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے، محکمہ کے ساتھ بیداری، تندرستی، سماجی رسائی اور نسلوں کے درمیانی تعلقات (انٹر-جنریشنل بانڈنگ) کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے شانتی کنج، ہریدوار میں ’آل ورلڈ گائتری پریوار‘ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
******
(ش ح ۔ م م۔ع ن)
U. No. 9593
(रिलीज़ आईडी: 2281477)
आगंतुक पटल : 8