قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اصلاحات اُتسو اور چنتن شِوِر 2026 کا ماؤنٹ آبو میں آغاز

प्रविष्टि तिथि: 04 JUL 2026 8:28PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ قانون و انصاف کے محکمۂ قانونی امور اور محکمۂ قانون سازی نے آج راجستھان کے ماؤنٹ آبو میں واقع برہما کماریز کے صدر دفتر، گیان سروور میں دو روزہ ’’اصلاحات اُتسو اور چنتن شِوِر 2026‘‘ کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کا مرکزی موضوع ’’وکست بھارت @2047 کے لیے مستقبل سے ہم آہنگ قانونی نظام کی تشکیل‘‘ ہے۔

افتتاحی اجلاس میں قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے شرکت کی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ چنتن (فکر و تدبر) کی روح کو چنتا (تشویش) پر ترجیح دیتے ہوئے قانونی نظم و نسق، قانونی مشاورت اور شہری مرکوز اصلاحات کو مضبوط بنانے کے لیے اختراعی تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے سوامی وویکانند کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکست بھارت @2047 کے ویژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اختراع، باہمی تعاون اور ادارہ جاتی عمدگی ناگزیر ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محکمۂ قانونی امور اور محکمۂ قانون سازی کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو مانی نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران نافذ کی گئی اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے آئندہ مرحلے کی اصلاحات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ انہوں نے جدید، مؤثر اور شہری موافق قانونی نظام کی تشکیل کے لیے قانونی نظم و نسق، ادارہ جاتی صلاحیت، ڈیجیٹل تبدیلی، ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی اور معیاری قانونی مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے بعد دونوں محکموں میں ’’اختراع، باہمی تعاون اور ادارہ جاتی عمدگی‘‘ کے موضوع پر الگ الگ غور و فکر کے اجلاس منعقد ہوئے۔

محکمۂ قانونی امور نے قانونی نظم و نسق، مقدمات کے مؤثر انتظام، قانونی مشاورت، متبادل تنازعاتی تصفیہ (اے ڈی آر)، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل حکمرانی، لِمبس (ایل آئی ایم بی ایس)، شہری خدمات، ادارہ جاتی اصلاحات، استعداد سازی اور انتظامی عمدگی جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

محکمۂ قانون سازی نے قانون سازی کے مسودوں میں اصلاحات، قوانین کے اثرات کے جائزے، سرکاری زبانوں، ترجمہ، مطبوعات، ادارہ جاتی تعلم اور مختلف وزارتوں کے ساتھ باہمی تعاون سے متعلق امور پر غور کیا۔

پہلے روز کی کارروائی میں وزارت نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وکست بھارت @2047 کے ویژن کے مطابق قانونی نظم و نسق کو مزید مضبوط، اختراع کو فروغ، اور ایک شفاف، مؤثر اور مستقبل سے ہم آہنگ قانونی نظام کی تشکیل کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DHAD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MIYX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GV7I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TZH9.jpg

***

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9560


(रिलीज़ आईडी: 2281232) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi