خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میسی یونیورسٹی، نیوزی لینڈ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ، کنڈلی (این آئی ایف ٹی ای ایم-کے)، بھارت کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے

प्रविष्टि तिथि: 03 JUL 2026 4:56PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ، کنڈلی (این آئی ایف ٹی ای ایم-کے)، جو حکومتِ ہند کی وزارتِ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے تحت ایک قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے، نے 2 جولائی 2026 کو میسی یونیورسٹی، نیوزی لینڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو)پر دستخط کیے۔یہ معاہدہ سیکریٹری ایم او ایف پی آئی جناب اے پی داس جوشی، جوائنٹ سیکریٹری جناب دیویش دیول اور این آئی ایف ٹی ای ایم-کے کی سینئر ٹیم کی موجودگی میں طے پایا، جس کی قیادت ڈاکٹر ہرندر سنگھ اوبرائے، ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی ای ایم-کے نے کی۔اس ایم او یو کا مقصد فوڈ ٹیکنالوجی، فوڈ پروسیسنگ، جدت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ تعاون کے اہم شعبوں میں مشترکہ تحقیقی منصوبے، بیرونی فنڈنگ کے لیے مشترکہ درخواستیں، سیمینارز اور علمی اجلاسوں میں شرکت، فیکلٹی اور محققین کا تبادلہ، اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام شامل ہیں۔دونوں اداروں کی جانب سے نامزد کردہ کوآرڈینیٹرز اس تعاون پر مبنی سرگرمیوں کے مؤثر نفاذ میں سہولت فراہم کریں گے۔

یہ معاہدہ آخری دستخط کی تاریخ سے پانچ سال تک مؤثر رہے گا اور باہمی رضامندی سے مزید پانچ سال کی مدت کے لیے اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔ اس ایم او یو میں دونوں فریقین کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور یہ مستقبل میں تعلیمی شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک غیر پابند(نان- بائیندنگ) فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔یہ تعاون بین الاقوامی تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے، فوڈ ٹیکنالوجی اور پروسیسنگ میں جدت کو فروغ دینے، علم کے تبادلے کو آسان بنانے، اور دونوں اداروں کے طلبہ، محققین اور اساتذہ کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-07-03at4.58.51PM9VLR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-07-03at4.55.05PMO57A.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-07-03at4.55.06PM1MS2.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-07-03at4.55.06PM(1)QAEG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-07-03at4.55.06PM(2)R4JB.jpeg

*******

ش ح۔ ش ت۔ ر ب


(रिलीज़ आईडी: 2280845) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil