محنت اور روزگار کی وزارت
گریجویٹی کے معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ڈپٹی چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) دہرادون کے زیر اہتمام خصوصی کیمپ کا انعقاد
ایمس رشی کیش کے ملازمین کو تقریباً 40 لاکھ روپے کے فوائد فراہم کرنے کے حق میں 46 اپیلیں حل کی گئیں
ملازموں/کنٹریکٹر کو ادائیگی برائے گریجویٹی ایکٹ 1972 کی سختی سے تعمیل کے حوالے سے مؤثر انداز میں آگاہ کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
03 JUL 2026 3:45PM by PIB Delhi
ڈپٹی چیف لیبر کمشنر (سنٹرل)، دہرادون کا دفتر، جو چیف لیبر کمشنر (سنٹرل)، وزارتِ محنت و روزگار کے تحت کام کرتا ہے، نے ادائیگی برائے گریجویٹی ایکٹ 1972 کے تحت ایک خصوصی کیمپ سیٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد ایمس رِشی کیش کے ملازمین سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا گریجویٹی کیسز کا فوری اور مؤثر حل تلاش کرنا تھا۔
کیمپ کی صدارت ڈپٹی چیف لیبر کمشنر (سنٹرل)، دہرادون نے کی تھی، جو اس ایکٹ کے تحت اپیلیٹ اتھارٹی کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ ایک روزہ اجلاس کے دوران ایمس رِشی کیش سے متعلق تقریباً نو ماہ سے زیر التوا مجموعی طور پر 169 اپیلوں کو فعال سماعت کے لیے زیر غور لایا گیا۔

سماعت کیے گئے مجموعی مقدمات میں سے 46 اپیلوں کو کامیابی کے ساتھ مزدوروں کے حق میں نمٹایا گیا۔ اس کے نتیجے میں ملازمین کو تقریباً 40,00,000 (چالیس لاکھ روپے) کی قانونی مراعات فوری طور پر حاصل ہوئیں۔ یہ مہم چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کی تنظیم کے اس فعال اور بروقت کردار کو اجاگر کرتی ہے جو دعوؤں کے جلد فیصلے اور افرادی قوت کے قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انجام دیا جا رہا ہے۔
کارروائی کے دوران کنٹریکٹر اور اس کے نمائندوں یعنی میسرز پرنسپل سکیورٹی اینڈ الائیڈ سروسز کو ادائیگی برائے گریجویٹی ایکٹ 1972 کے تحت لازمی تعمیل کے تقاضوں سے سختی کے ساتھ آگاہ کیا گیا۔ اپیلیٹ اتھارٹی نے گریجویٹی کی بروقت ادائیگی، قانونی ریکارڈز کی درست دیکھ بھال، اور مزدوروں کے قانونی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔اس کے جواب میں کنٹریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ فوری اصلاحی اقدامات کرے گا تاکہ مکمل اور مؤثر تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے اور آئندہ تمام اہل دعووں کی بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے۔

******
ش ح۔ ش ت۔ ر ب
(रिलीज़ आईडी: 2280756)
आगंतुक पटल : 9