ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: درست موسمیاتی پیشین گوئی
प्रविष्टि तिथि:
11 FEB 2026 11:38AM by PIB Delhi
گزشتہ چند برسوں کے دوران بکثرت قدرتی آفات کے واقعات کے پیش نظر ، حکومت نے مختلف شدید موسمیاتی وقوعات کی پیشن گوئی کو زیادہ باریک پیمانے پر بہتربنانے کے واسطے مشاہداتی نظام کو مضبوط اور جدید بنایا ہے ، موسم اور آب و ہوا کے نئے ماڈل تیار اور آپریشنل کیے ہیں۔ مانسون مشن اور مشن موسم کے ذریعے ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (ایچ پی سی)، ڈیٹا انضمام کو بڑھانے اور موسم کی پیش گوئی کے طریقہ کار میں اے آئی/ایم ایل سے لیس نظام جیسی نئی تکنیکوں اور ٹیکنالوجیز کا اطلاق کے واسطے منظم جدید کاری کی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔2014 کے مقابلے میں 2025 تک حاصل ہونے والی چند بڑی پیش رفتوں کی تفصیل ضمیمہ-1 میں دی گئی ہے ۔
مانسون مشن اور مشن موسم کے تحت ، دو عالمی پیشن گوئی کے ماڈل ، جیسے جی ایف ایس 12 کلومیٹر اور این سی یو ایم 12 کلومیٹر ، 2018 سے حقیقی وقت کے دائرے میں کام کر رہے ہیں ۔ بھارت فار کاسٹنگ سسٹم (بھارت ایف ایس) مئی 2025 سے 6 کلومیٹر کے ہائی ریزولوشن پر کام کر رہا ہے تاکہ بلاک سطحوں اور مزید پنچایتوں کااحاطہ کیا جا سکے ۔
اس طرح کے ہائی ریزولوشن ماڈلز کے لیے کمپیوٹیشنل سپورٹ فراہم کرنے اور باقاعدہ ریئل ٹائم آپریشن کو فعال کرنے کے واسطے ، کمپیوٹیشنل پاور میں کمپیوٹیشنل سہولیات کا بھی کافی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ بڑے پیمانے پر ڈیٹا کو مربوط کیا جا سکے اور ہائی ریزولوشن پر میسو اسکیل ، علاقائی اور گلوبل ماڈلز کو چلایا جا سکے ۔ حال ہی میں ، ایچ پی سی سسٹم ’’ارونیکا‘‘ اور ’’ارکا‘‘ کی تعیناتی کے ساتھ ، ارضیاتی سائنس کی وزارت نے 2025 میں اپنی مجموعی کمپیوٹنگ کی طاقت کو بڑھا کر 28 پیٹا ایف ایل او پی ایس کر دیا ہے ، جو کہ 2014 میں 6.8 پیٹا ایف ایل او پی ایس کی سابقہ صلاحیت سے کافی زیادہ ہے ۔
اعداد و شمار اور پیشن گوئی کو خودکاربنانے اور مربوط کرنے کے لیے ، آئی ایم ڈی نے ایک اینڈ ٹو اینڈ جی آئی ایس پر مبنی ڈسیزن سپورٹ سسٹم (ڈی ایس ایس) تیار کیا ہے جو تمام موسمی خطرات کا بروقت پتہ لگانے اور نگرانی کے واسطے ابتدائی انتباہی نظام کے پیش دستہ کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اسےمخصوص شدید موسمی ماڈیولز کی مدد حاصل ہے تاکہ طوفان ، شدید بارش ، گرج ، بجلی ، کہرا اور گرمی کی لہروں جیسے شدید موسمیاتی وقوعات کے لیے بروقت آثار پر مبنی ابتدائی انتباہات فراہم کیے جا سکیں ، جن کے انسانی زندگیوں ، معاش اور بنیادی ڈھانچے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اس سسٹم میں تمام تاریخی اعداد و شمار ، ان کی انتہائی شکلوں کے اعداد کے ساتھ ساتھ ہندوستانی خطے اور اطراف کے لیے دستیاب حقیقی وقت کی آمد اور بالائی ہوا ؤں کے موسمیاتی مشاہدات کا استعمال ہوتا ہے ۔ اس میں ہر 10 منٹ پر دستیاب ہونے والے رڈار کے مشاہدات اور ہر 15 منٹ پر دستیاب ہونے والے سیٹلائٹ کے اشارات بھی شامل ہیں۔ اس میں ایم او ای ایس میں چلنے والے ماڈلز کے مجموعے سے عددی موسمیاتی پیش گوئی (این ڈبلیو پی) کے نتائج کا بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اثرات کی پیشن گوئی اور انتباہات فراہم کرنے کے لیے ، ڈی ایس ایس میں نمائش اور خطرات کے اعداد و شمار کو مربوط کیا جاتا ہے۔
موسم اور ماحولیاتی خدمات میں خلاء کے زاویوں کا ازالہ کرنے اور مستقبل میں نئی ٹیکنالوجی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے واسطے ، ارضیاتی سائنس کی وزارت نے مشن موسم اسکیم نافذ کی ہے ۔ مشن موسم اسکیم ہندوستان کے موسم اور ماحولیات سے متعلق سائنس ، تحقیق اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے کثیر جہت اور انقلاب آفریں پہل ہے ۔ اس کے علاوہ ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) ٹیکنالوجی کے انضمام سے ماڈل کی درستگی اور پیشن گوئی کو بڑھا کر پیش گوئیوں کی درستگی بھی بہتر ہو رہی ہے ۔
ایم او ای ایس کے ماتحت ادارے بنیادی طور پر بنیادی ماڈلنگ فریم ورک ، ایڈوانسڈ اسیملیشن کی تکنیک ، اور عددی موسمیاتی پیش گوئی سے متعلق ہائی اینڈ کمپیوٹنگ ہارڈ ویئر کے لیے غیر ملکی اداروں پر انحصار کرتے ہیں ۔
کور ماڈلنگ فریم ورک: وزارت ارضیاتی سائنس کی جانب سے این سی ایم آر ڈبلیو ایف (نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ) برطانیہ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور سنگاپور کے ساتھ "مومنٹم" پارٹنرشپ میں بنیادی شراکت دار ہے ۔ مومنٹم پارٹنرشپ کا مقصد تمام شراکت داروں کو این ڈبلیو پی کے لیے دنیا کے معروف ہموار ماڈلنگ فریم ورک کی ترقی میں مؤثر طریقے سے استعمال کرنے اور باہمی تال میل کرنے کا فریم ورک فراہم کرنا ہے ۔ این سی ایم آر ڈبلیو ایف-این ڈبلیو پی نظام مومنٹم پارٹنرشپ کے جدید یونیفائیڈ ماڈل سسٹم پر مبنی ہے ۔ اس ماڈلنگ سسٹم میں ایک ایڈوانسڈ ڈائنامیکل کور (اینڈ گیم) اور جسمانی عمل کی نمائندگی کو بروئے کار لایا گیا ہے ۔ ڈيٹا اسیمیلیشن سسٹم ہائبرڈ 4D-وار ہے ۔ بیک وقت پیشین گوئی کے نظام میں ای این-4ڈین وار نظام کا استعمال کیا گیا ہے ۔ 4 ڈی-وار/ہائبرڈ ڈیٹا اسمیلیشن: این سی یو ایم کے لیے یو کے ایم او سے حاصل کردہ ویریشن کوڈ ، جو مانسون/سمندری طوفان کی آمد کے لیے اہم رڈار/سیٹلائٹ مشاہدات کو سنبھالتے ہیں ۔
ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر: سپر کمپیوٹنگ کے عناصر: ارونیکا سپر کمپیوٹر میں این وی آئی ڈی آئی اے/اے ایم ڈی جی پی یو ، نیز اے آئی/ایم ایل ایکسلریشن کے لیے سی یو ڈی اے لائبریری (گراف کاسٹ/پنگو ڈاؤن اسکیلنگ)
یہ معلومات ارتھ سائنسز اور سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 11 فروری 2026 کو لوک سبھا میں دی ہیں۔
ضمیمہ-1
|
پیرامیٹر / سسٹم
|
دسمبر 2014
|
دسمبر 2025
|
|
خودکار ویدر اسٹیشن کانیٹ ورک
|
12
|
1008
|
|
ڈوپلر ویدر راڈار
|
15
|
47
|
|
رین گیج اسٹیشن
|
3500
|
6700
|
|
رن وے ویزول رینج سسٹم
|
20
|
186(49 درشٹی+ 137 ایف ایس ایم آر وی آر)
|
|
آر ڈبلیو وائی میں موجودہ موسم کی نشاندہی کا نظام
|
99 ہوائی اڈوں میں سے 29 ہوائی اڈے
|
تمام نئے ہوائی اڈوں سمیت تمام ہوائی اڈے آر ڈبلیو وائی آلات سے لیس ہیں (107 ہوائی اڈوں میں سے 93 ہوائی اڈوں پر 137 ڈیجیٹل کرنٹ ویدر انڈیکیٹنگ سسٹم تعینات ہیں)
|
|
|
|
|
|
دباؤ کی پیمائش
|
مرکری بیرومیٹر
|
ڈیجیٹل بیرومیٹر
|
|
شہر میں پیشین گوئی کے اسٹیشنوں کی تعداد
|
300 شہر
|
1601 شہر
|
|
ناوکاسٹ اسٹیشن
|
141
|
1211
|
|
ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ(ایچ پی سی)
|
1.1 پیٹا فلوپس پروسیسنگ کی رفتار
|
28 پیٹا فلوپس پروسیسنگ کی رفتار
|
|
بالائی ہوا کا مشاہدہ
|
43 آر ایس/آر ڈبلیو اسٹیشن
62 پائلٹ بیلون اسٹیشن
|
56 آر ایس/آر ڈبلیو اسٹیشن۔
62 پائلٹ بیلون اسٹیشن
|
|
تیز ہوا کی رفتار کا ریکارڈر
|
19
|
36(گوا کا ا سٹیشن بند کر دیا گیا ہے)
|
|
استوائی طوفانوں کے ابتدائی انتباہات
|
کوئی وسیع رینج کا آؤٹ لک جاری نہیں کیا گیا۔
ٹریک اور شدت کی کوئی پری- جینیسس پیشین گوئی جاری نہیں کی گئی۔
استوائی طوفان کے لیے ابتدائی انتباہات گہرے دباؤ کے مرحلے سے 3 دن پہلے جاری کیے گئے ۔
2006-13 کے دوران 24 گھنٹے کی پیشن گوئی کی خامی 125 کلومیٹر کی تھی۔
2006-13 کے دوران 72 گھنٹے کی پیشین گوئی کی خامی 268 کلومیٹر کی تھی۔
|
اپریل، 2018 سے، ہر جمعرات کے روز اگلے دو ہفتوں تک کے لیے پورے شمالی بحر ہند میں سائیکلوجنیسس کی توسیعی رینج کا آؤٹ لک جاری کیا جا رہا ہے۔
اپریل، 2022 سے، کم دباؤ کے مرحلے سے ہی ٹریک اور شدت کی پیشین گوئی جاری کی جا رہی ہے۔
استوائی طوفانوں کے لیے ابتدائی انتباہات اپریل 2018 سے گہرے دباؤ کے مرحلے سے 5 دن پہلے جاری کیے گئے ۔
2020-24کے دوران 24 گھنٹے کی پیشین گوئی میں خامی کم ہو کر 16.2 کلومیٹر رہ گئی۔
2020-24کے دوران 72 گھنٹے کی پیشن گوئی کی خامی کم ہو کر 69.5 کلومیٹر رہ گئی۔
خاص طور پر، طوفان کے راستے، شدت اور لینڈ فال پوائنٹ کی درستگی میں 48 گھنٹے پہلے تک 35-40 فیصد، 15-30فیصد اور 45-65فیصد کا اضافہ ہوا۔ ان تمام بہتریوں کی وجہ سے شدید موسمیاتی وقوعات کی پیشین گوئی کی درستگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے جیسے کہ سمندری طوفانوں کی وجہ سے، 1999 کے اڈیشہ سپر سائیکلون میں تقریباً 7000 لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ حالیہ برسوں کے دوران استوائی طوفانوں کے اثرات سے پورے خطے میں یہ تعداد 100 سے کم درج کی گئی ہے۔ 1 سائیکلون کی درست پیشین گوئی سے مہلوکین کے لواحقین کو مالی امداد کی ادائیگی، انخلاء کی لاگت اور مختلف شعبوں جیسے بجلی، میرین، ایوی ایشن، ریلوے وغیرہ کے شعبے میں ہونے والے اخراجات کے لحاظ سے تقریباً 1100 کروڑ روپے کی بچت ہوتی ہے۔
|
|
زراعتی- موسمیاتی
مشورے
|
زراعتی موسمیاتی مشورے تقریباً 70 لاکھ کسانوں تک پہنچ رہے تھے۔
|
زراعتی موسمیاتی مشورے اب تقریباً 276.7 لاکھ کسانوں تک پہنچ رہے ہیں۔
|
|
ڈسٹرکٹ ایگرو میٹ یونٹس
ایگرواے ڈبلیو ایس
|
کوئی ڈسٹرکٹ ایگرو میٹ یونٹ(ڈی اے ایم یو) نہیں تھی۔
125 ایگرو آٹومیٹک ویدر اسٹیشن (ایگرو-اے ڈبلیو ایس) قائم کیے گئے۔
|
199 ڈسٹرکٹ ایگرو میٹ یونٹس (ڈی اے ایم یو) قائم کی گئیں اور کام کر رہی ہیں۔
ڈی اے ایم یوپروجیکٹ کے تحت کے وی کے میں کل 200 ایگرو آٹومیٹک ویدر اسٹیشن (ایگرو-اے ڈبلیو ایس) کام کر رہے ہیں اور انسٹال کیے گئے ہیں۔
سابقہ مدت 2009-2012 کے دوران نصب کردہ 125ایگرو اے ڈبلیو ایس فی الحال 330 ایگرو اے ڈبلیو ایس پروجیکٹ 2025-2026 کے تحت اپ گریڈیشن کے مرحلے میں ہیں۔
330 ایگرو اے ڈبلیو ایس پروجیکٹ 2025-2026 کے تحت تمام 130اے ایم ایف یو کو ایگرو اے ڈبلیو ایس کے ساتھ چار ڈیپتھ سوائل سینسر اور سورج کی چمک کا دورانیہ اور عالمی تابکاری کی پیمائش کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
|
|
زراعتی موسمیاتی مشورے کی کوریج
|
ریزولیوشن ضلعی سطح تک برقرار رہی۔
|
ضلعی سطح کی ایگرو ایڈوائزری خدمات ہندوستان کے تمام اضلاع کو فراہم کی جاتی ہیں۔
|
|
میڈیم رینج کی پیشین گوئی
عالمی پیشین گوئی کا نظام
|
2 ماڈلز (جی ایف ایس، این سی یو ایم) کے ساتھ 25 کلومیٹر ریزولوشن
|
6 کلومیٹرکا بھارت فور کاسٹنگ سسٹم: حکومت نے 27 مئی 2025 سے مقامی ساختہ بی ایف ایس، جدید ترین عددی موسمیاتی پیشین گوئی کا ماڈل شروع کیا ہے۔ یہ پنچایت /پنچایت کی سطح کے مجموعے تک بارش کی بہتر اور درست پیشین گوئی فراہم کرتا ہے ۔ 2 دیگر ماڈلز: 2 ماڈلز (جی ایف ایس، این سی یو ایم)کے ساتھ 12 کلومیٹر ریزولوشن۔
|
|
موسمیاتی سب ڈویژن کی سطح پر گرمی کی لہر کی پیشن گوئی کی درستگی
|
24 گھنٹے کی لیڈ پیریڈ کے لیے 68 فیصد
48 گھنٹے کی لیڈ پیریڈ کے لیے 50 فیصد
72 گھنٹے کی لیڈ پیریڈ کے لیے 27 فیصد
|
24 گھنٹے کی لیڈ پیریڈ کے لیے 100فیصد
48 گھنٹے کی لیڈ پیریڈ کے لیے 95 فیصد
72 گھنٹے کی لیڈ پیریڈ کے لیے 90 فیصد
|
|
شدید بارش کی پیشین گوئی کی درستگی
|
جنوبی مغربی مانسون سے شدید بارش کی وارننگ کے لیے دریافت کا امکان(پی او ڈی) ہے:
50- دن 1 کے لیے
48- دن 2 کے لیے اور
37- دن 3 کے لیے
|
جنوبی مغربی مانسون سے شدید بارش کی وارننگ کے لئے دریافت کا امکان(پی او ڈی) ہے:
85- دن 1 کے لیے
73-دن 2 کے لیے اور
67- دن 3 کے لیے
|
|
گرج کے ساتھ آندھی اور بجلی گرنے کی وارننگ
|
صرف موسمیاتی سب ڈویژن کی سطح تک 3 دن پہلے۔
|
گرج کے ساتھ آندھی اور بجلی گرنے کی وارننگ دن میں دو بار 5 دن پہلے ضلعی سطح تک جاری کی جاتی ہے۔ 2025 میں 24 گھنٹے کے طوفان کی پیش گوئی کے لیے دریافت کا امکان 0.89 ہے جبکہ سال 2016 میں یہ 0.31 تھا۔
اسی طرح، اب 3 گھنٹے پر گرج کے ساتھ آنے والے طوفان کا پتہ لگانے کا امکان سال 2014 میں 0.61 کے مقابلے 2025 میں 0.93 ہے۔
|
|
مقدارکے لحاظ سے بارش کی پیشین گوئی (کیو پی ایف)
|
2014 میں 3 دن کے آؤٹ لک کے ساتھ اس کی 2 دن کی میعاد تھی۔
|
2024 تک، درستگی کی مدت 7 دن تک بڑھ گئی ہے اور 2016 سے درستگی میں 10-15 فیصد سے زیادہ بہتری آئی ہے۔
|
|
ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں آٹومیٹک رین گیج (اے آر جی) اور ڈوپلر ویدر راڈار (ڈی ڈبلیو آر) کے میسو نیٹ ورک کی تنصیب
|
وزارت ارضیاتی سائنس کی جانب سے 2 اے آر جی نصب کئے گئے۔
|
ایم او ای ایس کے ذریعہ 57 اے آر جی لگائے گئے ہیں۔
بی ایم سی کی جانب سے 60 اے آر جی لگائے گئے ہیں۔
ویراولی میں سی-بینڈ ڈوپلر ویدر راڈار جنوری 2022 میں آپریشنل ہوا۔
آئی آئی ٹی ایم، پونے کے پروجیکٹ کے تحت 4 ایکس بینڈ ڈوپلر ویدر راڈار لگائے گئے ہیں۔
موبائل ایپس (ممبئی ویدر لائیو) اور ویب پر مبنی ڈیٹا پورٹل (مانسون آن لائن) کے ذریعے ریئل ٹائم کی بارش کی معلومات کی فراہمی
http://mumbairain.tropmet.res.in/
|
|
این ڈبلیو پی ماڈلز میں ڈیٹا کا اسیملیشن
|
50 جی بی یومیہ
|
500 جی بی یومیہ
|
***
ش ح۔م ش ع۔ع د
Urdu No. 9445
(रिलीज़ आईडी: 2280241)
आगंतुक पटल : 15