سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی نے قومی شاہراہ -48 کے دہلی-جے پور سیکشن پر منوہر پورہ ٹول پلازہ میں ملٹی لین بلا رکاوٹ ٹولنگ سسٹم کا کامیابی سے آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 4:46PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) الیکٹرانک ٹول کلیکشن نظام کی جدیدکاری کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے راجستھان میں قومی شاہراہ -48 کے دہلی–جے پور سیکشن پر واقع منوہرپورہ ٹول پلازہ پر ملٹی لین فری فلو (ایم ایل ایف ایف)پر مبنی ٹولنگ نظام کامیابی سے شروع کر دیا ہے۔گزشتہ ماہ این ایچ اے آئی نے اسی سیکشن پر 19 جون 2026 کو راجستھان کا پہلا ملٹی لین فری فلو ٹولنگ سسٹم دولت پورہ ٹول پلازہ پر بھی نافذ کیا تھا۔منوہرپورہ پر آغاز کے بعد این ایچ اے آئی اب شاہجہانپور ٹول پلازہ کو بھی ایم ایل ایف ایف نظام میں منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس سے قومی شاہراہ -48 کے مصروف دہلی-جے پور سیکشن پر سفر مزید ہموار، تیز رفتار اور بغیر رکاوٹ کے ہو سکے گا۔

ملٹی لین فری فلو (ایم ایل ایف ایف) نظام کا نفاذ ڈیجیٹل قومی شاہراہ انفراسٹرکچر کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس نظام کے ذریعے بغیر کسی انتظار کے مسلسل ٹریفک کی روانی ممکن بنائی گئی ہے، جس سے مسافروں کے وقت کی بچت، ایندھن کی بہتر کارکردگی اور ٹول پلازہ پر گاڑیوں کےکاربن اخراج میں کمی آئی ہے۔
ایم ایل ایف ایف فریم ورک بغیر رکاوٹ ٹولنگ کو متعارف کراتا ہے، جس میں انسانی مداخلت انتہائی محدود ہوتی ہے۔ اس نظام کے تحت گاڑیاں ٹول پلازہ پر رکے بغیر گزر سکتی ہیں، جس سے ٹریفک کی آمد و رفت بلا رکاوٹ جاری رہتی ہے۔یہ نظام آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر)ٹیکنالوجی کو فاسٹیگ پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن کے ساتھ مربوط کرتا ہے، تاکہ صارفین سے ٹول فیس کی خودکار وصولی کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ ممکن ہو سکے۔یہ اقدام حکومتِ ہند کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا، زندگی کو آسان بنانا اور کام کاج اور کاروبار کو آسانی سے کرنے کی سہولت کو فروغ دینا ہے۔
ملٹی لین فری فلو (ایم ایل ایف ایف) نظام کے ہموار تجربے کے لیے قومی شاہراہ کے صارفین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے فاسٹیگ اکاؤنٹس میں مناسب بیلنس برقرار رکھیں۔ایسی صورتوں میں جہاں فاسٹیگ میں ناکافی بیلنس ہو، یا فاسٹیگ غیر فعال یا غیر مؤثر ہو، صارفین کو صارف فیس کی عدم ادائیگی پر الیکٹرانک نوٹس (ای - نوٹس)جاری کیا جاتا ہے۔ ایسے صارفین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ای - نوٹس جاری ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر معمول کے مطابق صارف فیس ادا کریں۔اگر 72 گھنٹوں کے اندر ادائیگی نہ کی جائے تو متعلقہ گاڑی کے زمرے کے مطابق صارف فیس دوگنی شرح سے وصول کی جائے گی۔ ای - نوٹس تک رسائی اور ادائیگی درج ذیل پلیٹ فارمز کے ذریعے کی جا سکتی ہےhttps://nhfeenotice.parivahan.gov.in/:
ملٹی لین فری فلو (ایم ایل ایف ایف)کے نفاذ نے ٹولنگ نظام کو مزید مضبوط بنایا ہے، جس کے نتیجے میں شفافیت میں اضافہ ہوا ہے، فزیکل ٹول پلازہ قائم کرنے سے متعلق آپریشنل اخراجات میں کمی آئی ہے، اور ملک بھر میں ٹول آپریشنز کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔
***
ش ح۔۔ ت ف ۔ ر ب
U-9414
(रिलीज़ आईडी: 2280013)
आगंतुक पटल : 8