بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب جیتن رام مانجھی نے لداخ میں ایم ایس ایم ای اسکیموں کا جائزہ لیا، جامع اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ؛ لداخ کا دورہ کرنے والے پہلے ایم ایس ایم ای وزیر بن گئے

 مرکزی وزیر کو مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں ایم ایس ایم ای نظام اور مختلف اسکیموں کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

 جناب جیتن رام مانجھی نے لیہہ میں پی ایم ای جی پی سے مستفید کاروباری اداروں کا دورہ کیا، کاروباری جذبے کو سراہا؛ سیوا اسکل ٹریننگ سینٹر بھی گئے

प्रविष्टि तिथि: 30 JUN 2026 6:20PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب جیتن رام مانجھی نے 29 اور 30 جون 2026 کو لیہہ کے ڈی سی کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے دوران لداخ میں وزارتِ ایم ایس ایم ای کی مختلف اہم اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

Image

 

جائزہ اجلاس میں وزارتِ ایم ایس ایم ای کے جوائنٹ سکریٹری (اے اینڈ ٹی) جناب ونمر مشرا، مرکزی وزیر کے نجی سکریٹری جناب سریندر پرساد پنت، لیہہ کے ڈپٹی کمشنر جناب رومل سنگھ ڈونک (آئی اے ایس)، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ڈائریکٹر، صنعت و تجارت جناب ایم اے بھٹ (جے کے اے ایس)، جموں و کشمیر اور لداخ کے ایم ایس ایم ای-ڈیولپمنٹ اینڈ فیسیلیٹیشن آفس (ڈی ایف او) کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب امیت کمار تماریا، کے وی آئی سی کے ریاستی ڈائریکٹر جناب راجیش کمار، ڈی آئی سی لیہہ کے جنرل منیجر جناب اے جی زرگر، بینکوں کے نمائندوں، صنعت کاروں، ایم ایس ایم ای تنظیموں کے نمائندوں اور محکمہ صنعت و تجارت کے افسران نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز لداخ میں ایم ایس ایم ای کی مختلف اسکیموں پر عمل درآمد سے متعلق ایک پریزنٹیشن سے ہوا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ڈائریکٹر، صنعت و تجارت جناب ایم اے بھٹ نے لداخ میں ایم ایس ایم ای نظام کا جائزہ پیش کیا اور محکمہ کی مختلف اسکیموں کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت سے مرکزی وزیر کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزارتِ ایم ایس ایم ای کے جوائنٹ سکریٹری (اے اینڈ ٹی) جناب ونمر مشرا نے کہا کہ جناب جیتن رام مانجھی وزارتِ ایم ایس ایم ای کے پہلے مرکزی وزیر ہیں جنہوں نے لداخ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے وزارت کی اہم اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم ای شعبہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بھارت کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

اجلاس میں ایک تبادلۂ خیال کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس کے دوران صنعت کاروں، بینکاروں، صنعتی نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقوں نے مختلف اسکیموں پر عمل درآمد، قرضوں کی دستیابی، سبسڈی اور مارکیٹ سے ربط جیسے امور پر اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ حکام نے ان پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے ضروری وضاحتیں فراہم کیں۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن کو اجاگر کیا، جس کا مقصد ایم ایس ایم ای شعبے کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور عوام کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای شعبے کا کاربن اخراج نسبتاً کم ہوتا ہے، اس لیے یہ لداخ جیسے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقوں میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے نہایت موزوں ہے۔

انہوں نے ادیم رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے کاروبار کے اندراج کے عمل کو آسان بنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وسیع پیمانے پر بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ خواہش مند صنعت کار، بالخصوص محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد، حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔

مرکزی وزیر نے لداخ میں ایم ایس ایم ای شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے وزارت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اجلاس کے دوران اٹھائے گئے مسائل اور شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر جموں و کشمیر اور لداخ کے ایم ایس ایم ای-ڈیولپمنٹ اینڈ فیسیلیٹیشن آفس کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب امیت کمار تماریا نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مرکزی وزیر کا لیہہ میں کے وی آئی سی کے کریئیٹ سینٹر کا دورہ

لیہہ کے دورے کے دوران مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے وزارتِ ایم ایس ایم ای کے تحت ہینڈلوم بھون میں قائم دیہی صنعتوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے فروغ دینے کے مرکز (کریئیٹ) کا بھی دورہ کیا، جسے کے وی آئی سی چلاتا ہے۔

Image

Image

 

اس دورے کے دوران جناب جیتن رام مانجھی نے پشمینہ اون کے دھاگے کی تیاری کے عمل کا مشاہدہ کیا اور ٹیکنالوجی اور روایتی دستکاری کے امتزاج کے ذریعے مقامی کاریگروں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خود کفیل دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں اس مرکز کے کردار کو سراہا۔

لیہہ میں پی ایم ای جی پی سے مستفید کاروباری اداروں کا دورہ

مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب جیتن رام مانجھی نے لیہہ میں وزیراعظم روزگار پیداوار پروگرام (پی ایم ای جی پی) سے مستفید ہونے والے مختلف کاروباری اداروں، جن میں پیور لداخ (واٹر پیکیجنگ)، نلزا بیکری اور لداخ ٹشو شامل ہیں، کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے صنعت کاروں سے ملاقات کی اور ان کی اختراعی سوچ، لگن اور کاروباری جذبے کو سراہا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ پی ایم ای جی پی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں خود روزگاری کے فروغ، مقامی صنعت کاری کی حوصلہ افزائی اور پائیدار ذریعۂ معاش کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Image

Image

لیہہ میں سیوا کے زیر تربیت خواتین سے تبادلۂ خیال

 مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے لیہہ میں سیلف ایمپلائڈ ویمنز ایسوسی ایشن (سیوا) کے اسکل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں وزارتِ ایم ایس ایم ای کے تحت مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ فار رورل انڈسٹریلائزیشن (ایم جی آئی آر آئی)، وردھا کے تکنیکی تعاون سے مفت ہنرمندی کی تربیت کا پروگرام چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے جاری تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا اور زیر تربیت خواتین سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے ان کے سیکھنے کے تجربات اور مستقبل کی امنگوں سے آگاہی حاصل کی۔ مرکزی وزیر نے ان کے جوش و خروش اور اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خواتین کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں بااختیار بنا رہے ہیں اور ٹیکنالوجی پر مبنی ذریعۂ معاش میں ان کی مؤثر شمولیت کو فروغ دے رہے ہیں۔

 

************

 

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 9365 )

 


(रिलीज़ आईडी: 2279614) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी