وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کے جنگی بحری جہازوں اُدے گری، کورتّی اور شکتی نے تھائی لینڈ کے سٹاہیپ بندرگاہ کا دورہ مکمل کیا

प्रविष्टि तिथि: 30 JUN 2026 7:05PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ میں مشرقی بیڑے کے فلیگ آفیسر ریئر ایڈمیرل آلوک آنند کی قیادت میں جنگی بحری جہاز اُدے گری، کورتّی اور شکتی 29 جون، 2026 کو تھائی لینڈ کے سٹاہیپ بندرگاہ پر اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد جنوب مشرقی ایشیاکے خطے میں اپنی آئندہ  تعیناتی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ سفر جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ بھارت  کی پیہم رابطہ کاری کا حصہ تھی۔ اس نے بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان طویل عرصے چلے آ رہے بحری تعاون اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا۔

دونوں بحری افواج کی سینئر قیادت کے درمیان بات چیت میں باہمی بحری تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی کے مفادات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دورے کے حصے کے طور پر، جہازوں پر پیشہ وارانہ تبادلے، آپریشنل بات چیت، اور رائل تھائی بحریہ کے ساتھ کھیل کود کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

اس دورے کے دوران، آئی این ایس اُدے گری اور آئی این ایس کورتّی پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تھائی لینڈ میں بھارت کے سفیر، رائل تھائی بحریہ کے سینئر افسران، سفارتکاروں، اور بھارتی برادری کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

یہ تعینات مہاساگر (پورے خطے میں سلامتی اور نمو کے لیے باہمی اور جامع ترقی) کے بھارتی وژن کو آگے بڑھاتی ہے، جو ایک متحدہ بحری برادری کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ اس سے اجتماعی سلامت اور علاقائی شراکت داری کی جانب بھارتی بحریہ کے عزم  کا اظہار ہوتا ہے، جو بھارت اور تھائی لیند کے درمیان دوستی، باہمی تعاون اور باہمی بحری تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)(3)GQD0.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(3)(1)PTNI.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(4)(2)6WGE.jpeg


**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9370


(रिलीज़ आईडी: 2279572) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी