مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ و شہری امور  کے مرکزی وزیرنے مدھیہ پردیش میں سوچھ بھارت مشن (شہری) کی پیش رفت کا جائزہ لیا؛ عمل درآمد میں تیزی لانےاور حاصل شدہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا

प्रविष्टि तिथि: 19 JUN 2026 9:29PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ و شہری امور اور توانائی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال کی صدارت میں19 جون 2026 کو اجین میں مدھیہ پردیش کے لیے سوچھ بھارت مشن – اربن 2.0 کی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔  جائزہ میٹنگ میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، ریاستی وزیر برائے شہری ترقی و رہائش کیلاش وجے ورگیہ اور وزیر مملکت برائے شہری انتظامیہ و ترقی پرتیما باگری سمیت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر نے بتایا کہ سوچھ بھارت مشن – اربن 2.0 کے تحت مدھیہ پردیش کے لیے 3,680 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جن میں مرکزی حکومت کا حصہ 2,036 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں میں پرانے کچرے کے تدارک، ٹھوس فضلہ انتظام ، بیت الخلا کی تعمیر اور استعمال شدہ پانی کے انتظام جیسے اہم اجزاء شامل ہیں۔

مرکزی وزیرِ موصوف نے ریاست میں پرانے کچرے کے مؤثر تدارک کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست کے 109 شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) میں موجود 57 لاکھ میٹرک ٹن کچرے میں سے 48 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد کچرے کوتلف کیا جا چکا ہے، جس کے نتیجے میں 509 ایکڑ زمین دوبارہ قابلِ استعمال بنائی گئی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کے تحت 100 ایکڑ رقبے پر شجرکاری بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کمپریسڈ بایو گیس کے شعبے میں ریاست کے قائدانہ کردار کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ اندور اور گوالیار میں سی بی جی پلانٹس کامیابی سے کام کر رہے ہیں۔ جبکہ دیواس، رتلام، مورینا، برہان پور اور کھنڈوا میں مزید پانچ پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہری بلدیاتی اداروں سے پیدا ہونے والے استعمال شدہ پانی کے علاج و صفائی کے لیے تقریباً 350 منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ جس سے دریائے نرمدا اور دیگر آبی ذخائر میں آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مرکزی وزیر نے سوچھ سرویکشن کے تحت اندور، بھوپال اور اجین جیسے شہروں کی مسلسل بہترین کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سنجیدہ اقدامات سے آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’سوچھ شہر جوڑی‘‘ اقدام کے تحت مدھیہ پردیش میں اعلیٰ کارکردگی والے شہروں (مینٹر)اور نسبتاً کم کارکردگی والے شہروں (مینٹی) کی7 جوڑیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ تاکہ مینٹر شہروں کے بہترین تجربات اور کامیاب طریقۂ کار کو اپناتے ہوئے مینٹی شہروں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش کے 374 شہری بلدیاتی اداروں کو بڑھتی ہوئی شہری بنیادی ڈھانچے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ’’اربن چیلنج فنڈ‘‘ کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 4,600 کروڑ روپے کی مرکزی مالی معاونت سے تقویت پانے والا یہ اقدام تقریباً 18,400 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی تیاری اور عمل درآمد میں معاون ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ چھوٹے شہری بلدیاتی اداروں کی مدد کے لیے کریڈٹ گارنٹی جیسی خصوصی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

مرکزی وزیرِ موصوف نے نشاندہی کی کہ سی آئی ٹی آئی آئی ایس2.0 اسکیم کے تحت اجین میونسپل کارپوریشن کے لیے 106 کروڑ روپے مالیت کے ایک منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس میں حکومتِ ہند 80 فیصد مالی معاونت فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کا مقصد شہر میں موسمیاتی تبدیلی کے ایکشن پلان کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

مرکزی وزیر نے سمہستھ 2028 کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم مذہبی اجتماع کی منصوبہ بندی ’’زیرو ویسٹ‘‘(صفر کچرا) کے تصور کے تحت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے کچرے کے انتظام کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ عوامی صحت اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے جامع تیاریوں، مؤثر انتظامات اور مناسب سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ تقریب کے دوران پیدا ہونے والے کچرے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے کچرے کا بھی مؤثر بندوبست کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زائرین اور عوام کی سہولت کے لیے معیاری اور مناسب تعداد میں بیت الخلا فراہم کیے جائیں۔

عزت مآب مرکزی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے، شہری علاقوں میں صاف ستھرائی اور سوچھتا کے لیے حکومت ہند کے عہد کو حاصل کرنے کے لیے ایم او ایچ یو اے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

****

 

ش ح۔م ح۔ ن م۔

U-9073

                          


(रिलीज़ आईडी: 2276951) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी