جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے یوگا کا بین الاقوامی دن 2026 صحت مند بڑھاپے کے موضوع کے ساتھ منایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 JUN 2026 7:57PM by PIB Delhi
نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے آج نئی دہلی کے تاریخی مقام سندر نرسری میں اپنے عوامی شعبے کے اداروں، انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ا ی ڈی اے) اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی) کے اشتراک سے 12واں بین الاقوامی یومِ یوگا منایا۔
یہ تقریب اس سال کے عالمی موضوع "صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا" کے مطابق منعقد کی گئی، جس کا مقصد یہ اجاگر کرنا تھا کہ یوگا ہر عمر کے افراد میں جسمانی توانائی، ذہنی سکون اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں اہم رول ادا کرتا ہے۔
اس پروگرام کی قیادت وزارت کے سکریٹری شری سنتوش کمار سارنگی نے کی۔ تقریب میں جناب میانک تیواری (ایڈیشنل سکریٹری)،جناب انوپم کمار (جوائنٹ سکریٹری)، جناب پردیپ کمار داس (چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر،(آئی آر ا ی ڈی اے) اور جناب آکاش ترپاٹھی (منیجنگ ڈائریکٹر،(ایس ای سی آئی) سمیت وزارت اور اس کے ماتحت اداروں کے سینئر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنتوش کمار سارنگی نے کہا کہ یوگا محض ایک ورزش نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے۔ انہوں نے حاضرین کو ترغیب دی کہ وہ ذہنی اور جسمانی صحت میں بہتری کے لیے یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں، خواہ گھر میں ہوں یا دفتر میں۔
اجتماعی یوگا سیشن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جو اس بات کا مظہر ہے کہ یوگا کو صحت مند اور متوازن زندگی کے ایک لازمی جزو کے طور پر تیزی سے قبول کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صحت کی احتیاطی دیکھ بھال اور ہمہ جہت فلاح و بہبود کے بارے میں بیداری بھی پیدا کی گئی۔
اس تقریب کے ذریعے وزارتِ نئی و قابلِ تجدید توانائی نے ایک صحت مند دفتری ماحول کے فروغ اور اپنے ملازمین کی جسمانی و ذہنی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی ملک کی ماحول دوست توانائی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی وابستگی کو بھی دوہرایا۔




***
ش ح۔ ش ب– ف ر
Uno-9020
(ریلیز آئی ڈی: 2276495)
وزیٹر کاؤنٹر : 23