کیمیکل اور پٹرو کیمیکل کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز (ڈی سی پی سی) نے بارہواں بین الاقوامی یومِ یوگا منایا


جناب تیجویر سنگھ، سکریٹری، ڈی سی پی سی؛ افسران اور عملے نے یوگا کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ بین الاقوامی یومِ یوگا 2026 منانے کے لیے ایک ساتھ شرکت کی

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 4:43PM by PIB Delhi

وزارتِ کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے محکمہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز (ڈی سی پی سی)  نے آج ملک کے مختلف حصوں میں پھیلی اپنی تمام تنظیموں اور اداروں میں انتہائی تال میل اور جوش و خروش کے ساتھ بارہواں بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) منایا۔ ملک گیر سطح پر یہ تقریبات سرکاری تھیم ”صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگاکے تحت منائی گئیں۔

جناب تیجویر سنگھ، سکریٹری، ڈی سی پی سی  کی قیادت میں، افسران اور عملے کے اراکین نے یوگا کو ایک تاحیات ثقافتی اور فلاحی مشق کے طور پر فعال طور پر فروغ دینے کا عزم کیا—اور اسے دنیا کے لیے ہندوستان کا ایک لازوال تحفہ قرار دیا۔

اس سلسلے کی اہم تقریب کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف پیسٹیسائیڈ فارمولیشن ٹیکنالوجی (آئی پی ایف ٹی) ، گروگرام میں کیا گیا۔ سائنسدانوں، افسران، عملے کے اراکین، ریسرچ اسکالرز اور طلباء نے اجتماعی یوگا سیشن میں جوش و خروش سے شرکت کی اور یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا لازمی حصہ بنانے کا عہد کیا۔ اس تقریب میں جناب تیجویر سنگھ، سکریٹری(ڈی سی پی سی) اور محترمہ دیویا پرمار، سینئر اکنامک ایڈوائزر (ڈی سی پی سی) نے ورچوئل (آن لائن) طریقے سے شرکت کی۔ اپنے پیغامات میں، انہوں نے دلی مبارکباد پیش کی اور مجموعی صحت، کام کی جگہ پر اعلیٰ پیداوری (پروڈکٹیوٹی) اور ایک متوازن طرزِ زندگی کے حصول میں یوگا کے اہم رول پر زور دیا۔ یوگا ڈے کا یہ جذبہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے تحت آنے والے تمام ممتاز اداروں اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز(پی ایس یو) میں یکساں طور پر نمایاں نظر آیا۔

چنئی میں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) کے ہیڈ کوارٹرز کے افسران اور عملے نے، اپنے مختلف علاقائی کیمپسز کے ساتھ مل کر، اس میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ جبکہ ہندوستان آرگینک کیمیکلز لمیٹڈ (ایچ او سی ایل) نے اپنی کوچی یونٹ اور دیگر برانچ دفاتر میں یوگا سیشنز کا انعقاد کیا۔

نئی دہلی میں ایچ آئی ایل ہیڈ کوارٹرز میں، شریک افسران اور عملے نے اجتماعی طور پر یوگا کو زندگی کے ایک طریقے کے طور پر اپنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

ان مربوط کوششوں کے ذریعے، ڈی سی پی سی فیملی نے یوگا کی مشق کے ذریعے ایک صحت مند ذہن، ایک مضبوط جسم اور ایک متوازن زندگی کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ف ا۔ن م۔

U- 9003


(रिलीज़ आईडी: 2276361) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी