شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوابازی  کی  وزارتِ  نے بارہواں بین الاقوامی یومِ یوگا 2026 منایا


سکریٹری سمیر کمار سنہا نے شرکاء پر یوگا کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کے لیے زور دیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 5:03PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت نے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی) کے اشتراک سے آج ایوی ایشن پارک، راجیو گاندھی بھون، نئی دہلی میں پرجوش ا نداز میں  بارہواں بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) 2026 منایا۔ اس سال کے عالمی تھیم ”صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگاکے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے، اس تقریب نے جسمانی، ذہنی اور روحانی تندرستی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہوابازی (ایوی ایشن) کے شعبے کے عزم کو اجاگر کیا۔

صبح کے پروگرام کا آغاز ایک باضابطہ اجتماع، روایتی شمع روشن کرنے کی تقریب، اور سول ایوی ایشن کے سکریٹری جناب سمیر کمار سنہا کے ذریعے یوگا کا عہد (پلیج) دلانے کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد، یوگا کے سرٹیفائیڈ ماہرین نے کامن یوگا پروٹوکول کے مطابق ایک گائیڈڈ سیشن  کا انعقاد کیا۔

تقریب میں ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)  کے چیئرمین جناب  وپن کمار، سول ایوی ایشن کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب  پُنیت کنسل اور وزارت اور اے اے آئی کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ ان کی شرکت نے کام کی جگہ پر صحت، تندرستی اور مجموعی ترقی کے کلچر کو فروغ دینے پر وزارت کے زور کو اجاگر کیا۔

یوگا کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کی اپیل

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  سمیر کمار سنہا نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اسے محض ایک دن منانے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اس مشق کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں۔

جناب  سنہا نے کہا کہ "یوگا، پرانایام اور میڈیٹیشن ہمارے روزمرہ کے معمولات کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہر دن ان مشقوں کے لیے وقت وقف کرنا بہتر صحت، بڑھی ہوئی توانائی، اعلیٰ نظم و ضبط اور ایک متوازن طرزِ زندگی میں نمایاں طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ف ا۔ن م۔

U- 9004


(रिलीज़ आईडी: 2276357) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil