وزارات ثقافت
وزارت ثقافت کی طرف سے پرانا قلعہ، دہلی میں عالمی یوم یوگا (آئی ڈی وائی) 2026 کا اہتمام
جشن میں وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی
یہ تقریب تندرستی، نظم و ضبط اور پائیدار زندگی کے پیغام کو تقویت دیتی ہے جو عالمی یوم یوگا کے موضوع "صحت مند عمر کے لیے یوگا" سے مطابقت رکھتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 3:43PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت کے زیراہتمام آج پرانا قلعہ، دہلی میں عالمی یوم یوگا (آئی ڈی وائی) کا 2026 کا جشن بڑے جوش و خروش اور پورے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب میں وزارت ثقافت، محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی)، نیشنل مانومینٹس اتھارٹی (این ایم اے)، تھان سنگھ پاٹھ شالہ کے اسکولی بچوں اور لال قلعہ پر تعینات سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی شرکت دیکھی گئی۔

اس پروگرام میں وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل سکریٹری محترمہ امیتا اگروال، جناب یدبیر سنگھ راوت، ڈی جی، اے ایس آئی، جناب گرمیت چاولہ، جوائنٹ سکریٹری، ڈاکٹر اروند کمار، جوائنٹ سکریٹری، وزارت ثقافت کے ساتھ وزارت اور اے ایس آئی کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ یوگا سیشن کا انعقاد یوگ نروانندھم متھرا ورنداون یوگ پیٹھ کے انسٹرکٹر آچاریہ تنمے شرما گروجی نے تین یوگا گرو کے ساتھ کیا، جن میں محترمہ رادھیکا گپتا اور محترمہ پریتی چھتری اور جناب ناگیندر شامل ہیں جنہوں نے مختلف یوگا آسن، پرانیام کی مشقوں اور کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کی۔
شرکاء نے کولکاتہ سے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خطاب اور ان کی قیادت میں یوگا سیشن کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کا بھی مشاہدہ کیا، جس سے تمام حاضرین کو جسمانی تندرستی، دماغی صحت اور مجموعی صحت کے لیے یوگا کو ایک طرز زندگی کے طور پر اپنانے کی ترغیب ملی۔

پرانا قلعہ کے تاریخی فطری ماحول میں منعقد ہونے والی تقریب سے ہندوستان کی بھرپور ثقافتی وراثت اور یوگا کی لازوال روایت کے درمیان ہم آہنگی کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب نے تندرستی، نظم و ضبط اور پائیدار زندگی کے پیغام کو تقویت بخشی جو عالمی یوم یوگا کے موضوع "صحت مند عمر رسیدگی کے لیے یوگا" کے مطابق تھا۔

پروگرام کا اختتام ا ظہار تشکر اور تمام شرکاء کے اس اجتماعی عہد کے ساتھ ہوا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کریں گے اور معاشرے میں اس کے فوائد کو فروغ دیں گے۔
ش ح۔ م ش ع۔ ج
Uno-8994
(रिलीज़ आईडी: 2276356)
आगंतुक पटल : 6