خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
ساوتری بائی پھولے قومی ادارۂ خواتین و اطفال کی ترقی، نئی دہلی میں عالمی یومِ یوگا کی تقریب منعقد
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 11:26AM by PIB Delhi
وزارتِ خواتین و اطفال کی ترقی (ایم ڈبلیو سی ڈی) کے تحت قائم ساوتری بائی پھولے قومی ادارۂ خواتین و اطفال کی ترقی (ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) نے اتوار، 21 جون 2026 کو نئی دہلی میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر میں عالمی یومِ یوگا 2026 نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ یوگا سیشن صبح 7 بجے سے 8 بجے تک منعقد کیا گیا، جس میں تقریباً 300 افسران اور عملے کے ارکان نے شرکت کی۔
اس تقریب میں وزارتِ خواتین و اطفال کی ترقی کے سیکریٹری جناب انِل ملک، ایڈیشنل سیکریٹری، وزارتِ خواتین و اطفال کی ترقی، اور ڈائریکٹر، ساوتری بائی پھولے قومی ادارۂ خواتین و اطفال کی ترقی، جناب ویلیٹی پریم چند کے علاوہ وزارت کے سینئر افسران اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام میں سینٹرل ایڈاپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے)، قومی کمیشن برائے تحفظِ حقوقِ اطفال (این سی پی سی آر)، قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) اور ساوتری بائی پھولے قومی ادارۂ خواتین و اطفال کی ترقی (ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) کے افسران نے سرگرم انداز میں شرکت کی۔ اس شرکت نے یوگا کے ذریعے ایک صحت مند، متوازن اور زیادہ مؤثر کام کے ماحول کے فروغ کے لیے وزارت کے اجتماعی عزم کو اجاگر کیا۔
یوگا سیشن مرارجی دیسائی قومی ادارۂ یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کے تین ماہر اساتذہ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ انہوں نے شرکاء کو مختلف یوگا آسنوں، سانس کی مشقوں اور جسم و ذہن کو پُرسکون کرنے والی تکنیکوں کی رہنمائی فراہم کی۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ جسمانی تندرستی، ذہنی آسودگی اور جذباتی توازن کے حصول کے لیے یوگا کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا نہایت اہم ہے۔
یہ تقریب عالمی یومِ یوگا 2026 کے موضوع ’’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘‘ کے مطابق منعقد کی گئی، جس میں عمر درازی، جسمانی فعالیت، احتیاطی صحت نگہداشت اور زندگی کے ہر مرحلے میں ہمہ جہت فلاح و بہبود کے فروغ میں یوگا کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مختلف یوگا آسنوں اور پرانایام کی مشقیں کیں اور یوگا کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ساوتری بائی پھولے قومی ادارۂ خواتین و اطفال کی ترقی میں عالمی یومِ یوگا کی یہ تقریب ادارے کے اس عزم کی تجدید کا مظہر تھی کہ وہ اپنے ملازمین کے درمیان صحت مند طرزِ زندگی، فلاح و بہبود اور احتیاطی صحت نگہداشت کے کلچر کو فروغ دیتا رہے گا۔ یہ کوشش حکومتِ ہند کے ایک زیادہ صحت مند اور مضبوط قوم کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں ہلکی ضیافت تقسیم کی گئی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8971
(रिलीज़ आईडी: 2276264)
आगंतुक पटल : 10