نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرِ جمہوریہ نے لداخ میں اہم مقامات کا دورہ کیا، مسلح افواج اور آئی ٹی بی پی کی تعریف کی اور خطے کے ورثے اور ترقیاتی اقدامات کو سراہا


نائب صدرِ جمہوریہ نے لیہہ کے ہال آف فیم وار میموریل میں بہادر فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نائب صدر جمہوریہ نے لیہہ کے مقدس سندھو گھاٹ پرپرارتھنا کی

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دریائے سندھ ملک کے تہذیبی ورثے اور ثقافتی اتحاد کی علامت ہے

نائب صدر جمہوریہ نے اپشی میں پشمینہ گوٹ فارم کا دورہ کیا اور دیہی معاش کو مضبوط بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے میں پشمینہ صنعت کے کردار کا ذکر کیا

نائب صدرجمہوریہ نے لداخ میں آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کی لگن کو سراہا

प्रविष्टि तिथि: 20 JUN 2026 6:19PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ  جناب سی پی رادھا کرشنن نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے لداخ کے اپنے سرکاری دورے کے دوسرے دن آج ہال آف فیم وار میموریل، سندھو گھاٹ، اُپشی میں واقع پشمینہ گوٹ  فارم اور دریائے سندھ پر قائم پہلے راک چیک ڈیم کا دورہ کیا۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ ان دوروں کے دوران نائب صدر جمہوریہ کے ہمراہ تھے۔

لیہہ کے ہال آف فیم وار میموریل میں نائب صدر نے ہندوستانی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کی قوم کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا "نیشن فرسٹ: ہمیشہ اور ہر وقت" کا اصول اہل وطن میں  جذبہ حب الوطنی اور شکرگزاری سے متاثر کرتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے یادگار (میموریل )کے قیام اور دیکھ بھال کے لیے ہندوستانی فوج کی تعریف کی، جو ہندوستانی سپاہیوں کی ہمت، بہادری اور قربانی کی میراث کو محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے پاک بھارت اور بھارت چین جنگوں کے دوران آپریشنز کی تصویر کشی کرنے والی گیلریوں کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلح افواج کی لگن اور بہادری کے لازوال ثبوت ہیں۔


بعد ازاں نائب صدرِ جمہوریہ نے لیہہ کے قریب واقع مقدس سندھو گھاٹ کا دورہ کیا اور دریائے سندھ کے کنارے پرپرارتھناکی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ ملک کے تہذیبی ورثے اور ثقافتی اتحاد کی ہمیشہ قائم رہنے والی علامت  ہے۔ یہ اپنی پائیدار میراث کے ذریعے نسل در نسل لوگوں کو ترغیب دیتا رہا ہے۔

The Vice-President also visited the Pashmina Goat Farm at Upshi and was briefed on the initiatives being undertaken to preserve and promote Ladakh’s unique Pashmina heritage. Appreciating the efforts of the institution, he noted that the Changthangi goats and the world-renowned Pashmina they produce reflect the rich traditions and ingenuity of the people of Ladakh.

نائب صدرِ جمہوریہ نے اپشی میں پشمینہ گوٹ فارم کا بھی دورہ کیا اور لداخ کے منفرد پشمینہ ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تنظیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنگتھانگی بکرے اور ان سے تیار ہونے والی عالمی شہرت یافتہ پشمینہ لداخ کے لوگوں کی بھرپور روایات اور صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے پائیدار لائیو اسٹاک مینجمنٹ(پائیدار مویشی پروری کے انتظام) اور مقامی کمیونٹیز، بالخصوص پشمینہ کی پیداوار اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں مصروف خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں فارم کے تعاون کی تعریف کی۔ نائب صدرِ جمہوریہ نے سائنسدانوں، عملے اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کی لگن کی ستائش کی۔ ان کی اجتماعی کوششوں سے دیہی معیشت کو مضبوط بنانے، خواتین کی معاشی شراکت میں اضافہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک انمول قومی ورثے کے تحفظ میں مدد مل رہی ہے۔


اپشی کے اپنے دورے کے دوران نائب صدرِ جمہوریہ نے سندھو جل سمردھی ابھیان کے تحت دریائے سندھ پر بنائے گئے پہلے پتھر کے ڈیم کا بھی معائنہ کیا۔ اس ماحول دوست اور کفایت شعاری پر مبنی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے اسے لداخ کے پانی کے دیرینہ مسائل کا ایک جدید اور مقامی حالات سے ہم آہنگ حل قرار دیا۔

نائب صدرِ جمہوریہ نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ کے وژن اور قیادت کی اس پہل کی دوراندیشی اور اس کی قیادت کرنے پر ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم منصوبہ دریائے سندھ کے اتھلے حصوں میں پانی کی سطح کو بڑھاتا ہے، جس سے کسانوں کو بوائی کے موسم میں اپنی زمینوں کی آبپاشی میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پائیدار مداخلتیں پانی کے تحفظ  کو مضبوط بنا سکتی ہیں، زرعی معاش کو سہارا دے سکتی ہیں اور خطے کی طویل مدتی ترقی میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔


بعد ازاں نائب صدرِ جمہوریہ نے لداخ میں انڈو-تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی 5ویں بٹالین کے بہادر سپاہیوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت قدمی کو سراہا۔


نائب صدر جمہوریہ 19 سے 21 جون 2026 تک لداخ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ 21 جون کو  یوگا کے عالمی دن کی  تقریبات میں شرکت کریں گے۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-8945


(रिलीज़ आईडी: 2276180) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam