کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اے نے اوڈیشہ سے آسٹریا کے لیے خشک انڈے کے پاؤڈر کی پہلی برآمدی کھیپ کی سہولت فراہم کی
प्रविष्टि तिथि:
20 JUN 2026 6:19PM by PIB Delhi
زرعی اور پراسیس شدہ خوراکی مصنوعات کی برآمدی ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، جو وزارتِ تجارت و صنعت، حکومتِ ہند کے تحت کام کرتی ہے، نے اوڈیشہ کے بالانگیر سے آسٹریا کے لیے خشک مکمل انڈے کے پاؤڈر کی پہلی تجارتی برآمدی کھیپ کی سہولت فراہم کی ہے، جو ہندوستان سے ویلیو ایڈڈ زرعی اور پراسیس شدہ خوراکی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
یہ کھیپ بالانگیر کی اے پی ای ڈی اے میں رجسٹرڈ برآمد کنندہ کمپنی او وی او فارمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے برآمد کی ہے۔ یہ کامیابی ہندوستانی ویلیو ایڈڈ پولٹری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قبولیت کی عکاس ہے اور پراسیس شدہ انڈوں سے تیار کردہ مصنوعات کی اعلیٰ بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کے لیے نئی راہیں ہموار کرتی ہے۔
علاقائی انڈہ ویلیو چین کو مضبوط بنانے اور برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے لیے، برآمد کنندہ نے 2025 میں بالانگیر میں انڈوں کی پروسیسنگ کی ایک جدید سہولت قائم کی۔ یہ سہولت خشک انڈے کی مصنوعات تیار کرتی ہے جو قومی اور بین الاقوامی خوراکی تحفظ اور معیار کے معیارات، بشمول برآمدی معائنہ کونسل (ای آئی سی) کے معیارات، یورپی یونین کی حفظانِ صحت کی ضروریات اور دیگر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ضوابط، کے مطابق ہیں۔ یہ سہولت ایف ایس ایس سی 22000 ورژن 6 کے تحت تصدیق شدہ ہے اور حلال و کوشر سرٹیفیکیشن بھی رکھتی ہے۔
خشک انڈے کا پاؤڈر اپنی طویل شیلف لائف، آسان نقل و حمل اور کثیر المقاصد استعمال کی وجہ سے فوڈ پروسیسنگ صنعت، بیکریوں، کنفیکشنری کی تیاری اور دواسازی کے شعبے میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ مائع انڈوں کو اسپرے ڈرائنگ (خشک کرنےکے عمل)کے عمل سے خشک کرکے تیار کی جانے والی یہ مصنوعات بین الاقوامی معیارات کی مطابقت یقینی بنانے کے لیے سخت کوالٹی کنٹرول اقدامات سے گزرتی ہیں۔
22.6 میٹرک ٹن خشک انڈے کے پاؤڈر پر مشتمل برآمدی کھیپ کو اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو، آئی اے ایس نے ورچوئل طور پرہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر حکومتِ اوڈیشہ کے محکمہ ماہی پروری و حیوانی وسائل کی ترقی (ایف اینڈ اے آر ڈی) کے کمشنر و سکریٹری جناب پریم چند، آئی اے ایس، اور بالانگیر کے کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ جناب گورو شیواجی اسلاوار، آئی اے ایس بھی موجود تھے۔ برآمد کنندہ کمپنی کے نمائندوں، اے پی ای ڈی اے کے سینئر حکام اور دیگر متعلقہ فریقوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اے پی ای ڈی اے نے اپنی مالی معاونت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے برآمد کنندگان کی مدد کی ہے، جن کا مقصد پروسیسنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، خوراکی تحفظ اور معیار کے انتظامی نظام کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا اور لیبارٹری جانچ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ اقدامات برآمدی مسابقت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں اور ہندوستانی برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں کی سخت ضروریات پوری کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
آسٹریا اور متعدد دیگر یورپی ممالک خوراکی اور صنعتی مقاصد کے لیے انڈے کا پاؤڈر درآمد کرتے ہیں۔ اس کھیپ کی کامیاب برآمد یورپی یونین میں ہندوستانی پراسیس شدہ خوراکی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو اجاگر کرتی ہے اور اعلیٰ معیار کی زرعی و غذائی مصنوعات کے قابلِ اعتماد سپلائر کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو مزید مستحکم بناتی ہے۔
توقع ہے کہ اس برآمد سے پولٹری پروسیسنگ کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی، اوڈیشہ کے زرعی پروسیسنگ ماحولیاتی نظام کو تقویت ملے گی اور ریاست سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات (قدر افزا مصنوعات) کی برآمدات میں اضافے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-8944
(रिलीज़ आईडी: 2276110)
आगंतुक पटल : 4